دہلی شراب گھوٹالے معاملے میں وزیر اعلی اروندکیجریوال سے پوچھ گچھ کرے گی سی بی آئی

Youtube Video

Delhi excise policy scam: سی بی آئی نے سی ایم اروند کیجریوال کو 16 اپریل کو صبح 11 بجے بلایا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) سے پوچھ گچھ کرے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی. سی بی آئی اب دہلی شراب گھوٹالے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال (CM Arvind Kejriwal) سے پوچھ گچھ کرے گی۔ سی بی آئی نے سی ایم اروند کیجریوال کو 16 اپریل کو صبح 11 بجے بلایا ہے۔ اروند کیجریوال پر الزام لگاتے ہوئے بی جے پی لیڈر ہریش کھرانہ نے کہا کہ منیش سسودیا نے صاف کہہ دیا ہے کہ ساری ڈیلنگ اروند کیجریوال کے گھر پر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔ ہریش کھرانہ نے کہا کہ کجریوال کو خود کو کڑی ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دینا بند کر دینا چاہیے۔ کجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے کھرانہ نے کہا کہ آپ کے گھر پر ڈیل ہوئی ہے اور آپ کو جواب دینا پڑے گا۔

    دوسری جانب عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کپل مشرا نے کہا کہ شراب گھوٹالے کے ملزموں نے مانا ہے کہ سو ویڈیو کال کرنے کے بعد کیجریوال کو رقم دی گئی۔ کیجریوال ایک کلو گھی کہہ کر ایک کروڑ روپے مانگتے تھے۔ انہوں نے کہا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ منیش سسودیا، ستیندر جین اور کیجریوال تینوں بدعنوانی اور حوالات کے مجرم ہیں۔

    کیسے بنا تاج محل؟ 400سال پرانے دور میں لے گیا اے آئی، سامنے آئیں حیران کردینے والی تصاویر

    57.90فیصد لوگوں نےمانا،حکومت کی موجودہ پالیسیاں ہندوستان کوبناسکتی ہیں مینوفیکچرنگ سپرپاور

    کیجریوال نے ای ڈی پر الزام لگایا ہے۔
    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پر ایکسائز پالیسی کیس میں جھوٹے ثبوت کے ساتھ عدالت کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دہلی قانون ساز اسمبلی میں امبیڈکر جینتی کے موقع پر منعقد پروگرام میں حصہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا، ''ای ڈی لوگوں کو اذیتیں دے کر اور ان پر دباؤ ڈال کر جھوٹے بیانات لے رہی ہے۔ سنجے سنگھ کے معاملے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمین نے مختلف بیانات دیے اور ای ڈی نے چارج شیٹ میں کچھ اور لکھا۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے خلاف ای ڈی کے ذریعہ موبائل فون کو تباہ کرنے کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ سسودیا نے ان کے موبائل فون کو تباہ کر دیا تھا، لیکن ان میں سے بہت سے فون جانچ ایجنسی کے پاس ہیں۔
    کیجریوال نے کہا، "ای ڈی جھوٹے ثبوت کے ساتھ عدالت کو گمراہ کر رہی ہے، لوگوں کو متاثر کر رہی ہے اور جھوٹے بیانات لے رہی ہے۔ اس سارے معاملے میں کچھ نہیں ہے۔ سارا کیس من گھڑت اور جھوٹے ثبوتوں پر مبنی ہے۔"

    ای ڈی نے بدھ کو دہلی کی ایک عدالت کو بتایا کہ سیسوڈیا، جو مبینہ طور پر ایکسائز اسکام سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہے، نے جعلی ای میل کا سہارا لیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ پالیسی کو عوامی منظوری حاصل ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: