ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

delhi exit poll result 2020 : عام آدمی پارٹی کو بڑی سبقت ، مل سکتی ہیں اتنی سیٹیں

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولس کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
delhi exit poll result 2020 : عام آدمی پارٹی کو بڑی سبقت ، مل سکتی ہیں اتنی سیٹیں
وزیر اعظم مودی اور دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال ۔ فائل فوٹو

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولس ( delhi exit poll result 2020 ) کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تقریبا سبھی ایگزٹ پولس کے مطابق دہلی میں اروند کیجریوال کی ایک مرتبہ پھر حکومت بننے جارہی ہے ۔ تاہم گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلہ میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کی کچھ سیٹیں کم ہوسکتی ہیں ۔


ہفتہ کو ہوئی ووٹنگ میں شام کو ساڑھے پانچ بجے تک تقریبا 55 فیصد ووٹرس نے اپنے حق راہی کا استعمال کیا ۔ پچھلی مرتبہ کی ووٹنگ کے مقابلہ میں اس مرتبہ پولنگ کی رفتار دھیمی رہی ۔ 2015 میں 67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا تھا ۔


ٹائمس ناو – ایپسوس ایگزٹ پول


ٹائمس ناو – ایپسوس کے ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کو 44 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے کھاتے میں 26 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ کانگریس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہ سکتی ہے ۔

ریپبلک – جن کی بات ایگزٹ پول

ریپبلک – جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 48 سے 61 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 9 سے 21 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس ایگزٹ پول کے مطابق اس مرتبہ کانگریس اپنا کھاتہ کھول سکتی ہے اور اس کو ایک سیٹ مل سکتی ہے ۔

نیتا - نیوز ایکس کے ایگزٹ پول

نیتا - نیوز ایکس کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 53 سے 57 سیٹیں اور بی جے پی کو 11-17 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو صفر سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔

اے بی پی – سی ووٹر ایگزٹ پول

اے بی پی – سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 49 سے 63 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو پانچ سے 19 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں کانگریس کو صفر سے چار سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔

نیوز ایکس – پول اسٹار ایگزٹ پول

نیوز ایکس – پول اسٹار کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 50 سے 56 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 10 سے 14 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ کانگریس کا اس مرتبہ بھی کھاتہ کھلنا مشکل ہے ۔
First published: Feb 08, 2020 06:40 PM IST