ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو پیچھے دکھائے جانے کے بعد منوج تیواری کا بڑا بیان ، کیا یہ دعوی

دہلی اسمبلی انتخابات کے زیادہ تر ایگزٹ پولس میں عام آدمی پارٹی اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے جبکہ بی جے پی کو دوسرے نمبر پر اور کانگریس کو زیادہ سے زیادہ چار سیٹیں ملنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 08, 2020 09:10 PM IST
  • Share this:
ایگزٹ پولس میں بی جے پی کو پیچھے دکھائے جانے کے بعد منوج تیواری کا بڑا بیان ، کیا یہ دعوی
منوج تیواری کی فائل فوٹو ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) دہلی کے صدر منوج تیواری نے دہلی اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے بعد آنے والے ایگزٹ پول کو خارج کرتے ہوئے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ تمام ایگزٹ پول ناکام ثابت ہوں گے اور دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 48 سیٹیں جیتے گی۔

منوج تیواری نے ٹویٹ کیا کہ تمام ایگزٹ پول فیل ہوں گے ۔ بی جے پی 48 سیٹوں کے ساتھ دہلی میں حکومت بنائے گی ۔ اپوزیشن ای وی ایم کو مورد الزام ٹھہرانے کے بہانے ڈھونڈ لے ۔


غور طلب ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے زیادہ تر ایگزٹ پولس میں عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے جبکہ بی جے پی کو دوسرے نمبر پر اور کانگریس کو زیادہ سے زیادہ چار سیٹیں ملنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں ۔



دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے شام چھ بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد مختلف چینلز اور اداروں کے ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ اےاے پی اقتدار میں واپسی کرے گی۔ ٹائمز ناؤ نے عام آدمی پارٹی کو 44 اور بی جے پی کو 26 سیٹیں دی ہیں جبکہ کانگریس کو کوئی سیٹ دیے جانے کا وہ انکاری ہے ۔ ریپبلک ٹی وی نے اے اے پی کو 48 سے 61 ، بی جے پی کو 9 سے 21 اور کانگریس کو صفر سے ایک نشست ملنے کا اندازہ لگایا ہے ۔ نیوزایکس اور نیتا ایپ نے اے اے پی کو 53 سے 57 ، بی جے پی کو 11 سے 17 اور کانگریس کو صفر سے 2 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
First published: Feb 08, 2020 09:10 PM IST