உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کے چاندنی چوک کے تھوک بازار بھاگیرتھ پیلیس میں لگی بھیانک آگ، عمارت کا بڑا حصہ تباہ

    دہلی کے چاندنی چوک کے تھوک بازار بھاگیرتھ پیلیس میں لگی بھیانک آگ، عمارت کا بڑا حصہ تباہ

    دہلی کے چاندنی چوک کے تھوک بازار بھاگیرتھ پیلیس میں لگی بھیانک آگ، عمارت کا بڑا حصہ تباہ

    ابھی حالات بہت اچھے نہیں ہے۔ فائربریگیڈ کی 40 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ صبح تک آگ پر قابو پالیا جائے گا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دہلی کے چاندنی چوک میں واقع تھوک بازار بھاگیرتھ پیلیس میں جمعرات کی رات بھیانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد چاروں طرف ہنگامہ مچ گیا اور فائربریگیڈ محکمے کو فوری اس کی اطلاع دی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ابھی تک کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حالانکہ، عمارت کا بڑا حصہ پوری طرح سے تباہ ہوچکا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی قریب 40-30 گاڑیاں رات سے ہی مشقت کررہی ہیں۔ دلی فائر سروس کی مانیں تو اب تک حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

      دلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ چاندنی چوک آتشزدگی واقعہ میں حالات مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہوچکا ہے۔ محکمہ فائربریگیڈ کے مطابق، انہیں آگ لگنے کی اطلاع رات 9:19 بجے ملی اور فوری 30 گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ حلاانکہ، بعد میں اس کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ایک دکان سے آگ کی شروعات ہوئی اور وہ پورے بازار میں پھیل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔


      اتل گرگ نے کہا کہ ابھی حالات بہت اچھے نہیں ہے۔ فائربریگیڈ کی 40 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔ صبح تک آگ پر قابو پالیا جائے گا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائر بریگیڈ ریموٹ کنٹرول فائر فائٹنگ مشین کا بھی استعمال کررہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مدھیہ پردیش : بجٹ کی کمی کے سبب مساجد کمیٹی کے آئمہ وموزنین کومشکلات کاسامنا

      یہ بھی پڑھیں:
      جنوبی کشمیر: دہشت گردی کاگراف نیچے آگیا،دہشت گردوں کی تعداددوہندسوں تک پہنچی: ڈی جی پی

      اس واقعہ پر سابق وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فائربریگیڈ عہدیدار اور پولیس موقع پر ہیں۔ آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ دو منزلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا بھی ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: