نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی سرکاری رہائش گاہ پر آج صبح ہوئی سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے بعد سے دہلی کی افسر شاہی میں بھی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ دہلی حکومت کے خاص طور پر ان محکموں سے جن کی سیدھی قیادت منیش سسودیا کرتے ہیں، ان کے ماتحت افسران میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔
چھاپہ ماری کے درمیان دیر شام کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے احکامات پر جہاں درجن بھر سینئر آئی اے ایس افسران کے ٹرانسفر/پوسٹنگ آرڈر جاری کئے گئے۔ وہیں بڑی تعداد میں دہلی حکومت کے دیگر محکموں میں تعینات 70 ایڈہاک دانکس افسران کے بھی ٹرانسفر/پوسٹنگ آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ منیش سسودیا کے ماتحت آنے والے ٹریڈ ٹیکس کے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس آفیسرس (ویٹو) شامل ہیں۔

دہلی حکومت کے محکموں میں تعینات 70 اہڈپاک دانکس افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔

دہلی حکومت کے محکموں میں تعینات 70 اہڈپاک دانکس افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔

دہلی حکومت کے محکموں میں تعینات 70 اہڈپاک دانکس افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی سفارش پر چیف سکریٹری کے احکامات پر ان سبھی افسران کے ٹرانسفر/پوسٹنگ آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔ ان افسران میں کئی ڈپٹی سکریٹری لیول سے لے کر ڈپٹی لیبر کمشنر، ویٹو، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی کمشنر، الیکشن آفیسر، ڈپٹی رجسٹرار این ایس یو ٹی کے علاوہ میور وہار، شاہدرہ، ایسٹ ہیڈ کوارٹر، دوارکا کے ایس ڈی ایم اور ایس ڈی ایم (الیکشن) سی ای او بھی خاص طور پر شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔