ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو کوارنٹائن سینٹروں سے چھوڑنے کا دہلی حکومت کا حکم

تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد میں سے 567 غیر ملکی ہیں ۔ ان میں سے جو بھی کورونا سے فتح پا چکے ہیں اور دارالحکومت کے کوارنٹائن مراکز میں رہ رہے ہیں ، انہیں مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق ، دہلی پولیس کی حراست میں بھیجنے کو کہا گیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 10, 2020 11:11 PM IST
  • Share this:
تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو کوارنٹائن سینٹروں سے چھوڑنے کا دہلی حکومت کا حکم
وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق 10 سال تک یہ سبھی 2200 غیر ملکی شہری ہندوستان نہیں آسکیں گے۔ فائل فوٹو

دہلی سرکار نے تبلیغی جماعت کے اراکین کے کوارنٹائن مراکز سے گھر جانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ دہلی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں حکم کا خط جاری کیا گیا ہے ۔ نظام الدین مرکز میں منعقدہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے فی الحال کل 2446 رکن مختلف کوارنٹن مراکز میں ہیں۔ وزیر صحت ستیندر جین نے بھی کچھ دن پہلے کوارنٹائن کی مدت پوری کرنے والے جماعت والوں کو گھر جانے دینے کی بات کہی تھی اور اب سرکاری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔


حکم میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت سے منسلک جو لوگ کوروناسے فتح پا چکے ہیں، انہیں پروٹوکول یا مرکزی وزارت صحت کے معیاری آپریشنل طریقہ کارکی بنیاد پر مراکز سے چھوڑا جا سکتا ہے ۔ دوسری ریاستوں کے جماعت والوں کو ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ حکام سے یہ بھی یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ کوارنٹائن مراکز سے چھوڑے گئے جماعت سے وابستہ افراد اپنے گھروں کے علاوہ ادھر ادھر کہیں نہیں گھومیں ۔ جو جماعتی دارالحکومت سے ہیں، ان کو کورنٹن مرکز سے جانے کے لئے پاس جاری کیا جائے۔


کل تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد میں سے 567 غیر ملکی ہیں ۔ ان میں سے جو بھی کورونا سے فتح پا چکے ہیں اور دارالحکومت کے کوارنٹائن مراکز میں رہ رہے ہیں ، انہیں مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق ، دہلی پولیس کی حراست میں بھیجنے کو کہا گیا ہے ۔ پولیس انتظامیہ سے اس پر مکمل نگرانی رکھنے کے لیے کہا گیا ہے کہ جماعت سے وابستہ افراد کس طرح اپنی ریاست میں جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ تمام اپنے گھر کے علاوہ مسجد یا کہیں اور نہیں ٹھہریں ۔


حکم میں کہا گیا ہے کہ بسوں کے ذریعہ بھی جماعت سے وابستہ افراد کو ان ریاستوں میں بھیجنے کا امکان دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس دوران سوشل ڈسٹیسنگ اور ہدایات کا ضروری طور پر مکمل خیال رکھیں گے ۔
First published: May 10, 2020 11:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading