ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی حکومت کابڑاقدم:سرکاری ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کےلئے1,051کروڑروپئےگرانٹ کااعلان

ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا (Deputy Chief Minister Manish Sisodia) نے ایک بریفنگ میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مجبور حالات کے باوجود وزیر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے یہ فیصلہ لیا کیونکہ وہ لوگ جو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد فراہم کررہے ہیں انہیں تنخواہ ملنی چاہئے۔

  • Share this:
دہلی حکومت کابڑاقدم:سرکاری ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کےلئے1,051کروڑروپئےگرانٹ کااعلان
اروند کیجریوال کی فائل فوٹو

دہلی حکومت نے ہفتہ کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 1,051 کروڑ روپئے کے گرانٹ کا اعلان کیا۔ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا (Deputy Chief Minister Manish Sisodia) نے ایک بریفنگ میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مجبور حالات کے باوجود وزیر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے یہ فیصلہ لیا کیونکہ وہ لوگ جو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد فراہم کررہے ہیں انہیں تنخواہ ملنی چاہئے۔


عام آدمی پارٹی کے رہنما نے الزام لگایا کہ بلدیاتی کارپوریشنوں میں 'بدانتظامی اور بدعنوانی' کی وجہ سے شہری اداروں کے ڈاکٹر اور دیگر ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن ، مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن سبھی بی جے پی کے زیرقیادت شہری ادارہ ہیں۔


منیش سسودیا
منیش سسودیا


'دہلی کی حکومت نے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو مجموعی طور پر 1051 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں تاکہ وہ اس وبائی صورتحال کے درمیان اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کرسکیں۔انہوں نے کہا ، 'ایسٹ کارپوریشن کو 367 کروڑ، نارتھ کارپوریشن کو تقریبا 432 کروڑ اور ساوتھ کارپوریشن کو 251 کروڑ روپے ملیں گے۔'

وزیر نے زور دے کر کہا کہ شہری حکام کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس فنڈ کو صرف ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا گیا تھا نہ کہ 'دوسرے استعمال کے لئے موڑ دیا گیا'۔دریں اثنا شمالی دہلی کے میئر جئے پرکاش نے دعوی کیا کہ دہلی حکومت کی طرف سے گرانٹ تینوں کارپوریشنوں پر 'دباؤ ڈالنے' کے بعد جاری کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تینوں شہری ادارے وزیر اعلی اور لیفٹیننٹ گورنر کو متعدد خط لکھ رہی ہیں تاکہ فنڈز کو جاری کیا جائے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 16, 2021 08:26 PM IST