نئی دہلی : دہلی حج کمیٹی کو ملک کی راجدھانی دہلی میں اپنا دفتر 10 دن کے اندر خالی کرنا ہوگا۔ دہلی حکومت کے DUSIB نے اس سلسلے میں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کو ایک نوٹس بھیجا ہے، جس میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے بقایا کرایہ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق بقایا رقم جمع کرانے کے لیے صرف 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ دراصل ابھی تک راجدھانی دہلی میں دہلی حج کمیٹی کا کوئی باضابطہ آفس نہیں ہے۔ دنیا کمیٹی کرائے کی بلڈنگ میں اپنا آفس چلاتی ہے۔
دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا دکشت کی حکمرانی کے دور میں دار کے علاقے میں حج ہاؤس بنانے کے لئے زمین کی شناخت کر لی گئی تھی اور ایک افتتاحی پتھر بھی لگا دیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال تنازعہ پیدا ہونے کے بعد اس پتھر کو بھی ٹوڑ دیا گیا اس پورے معاملے پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی آمنے سامنے ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ حج ہاؤس کے مسئلہ پر عام آدمی پارٹی کی حکومت کئی سالوں تک بجٹ الاٹ کرتی رہی رہی لیکن کوئی تعمیراتی اینٹ پتھر تک نہیں لگا ہے ۔
دہلی ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی FedEx کی پرواز پرندے سے ٹکرا گئی، ایمرجنسی نافذدہلی میں حج کی قرعہ اندازی میں تکنیکی خرابی، رینڈم ڈجیٹل انتخاب میں23ریاستوں کی فہرست جارینوٹس ملنے کے بعد ایک بار پھر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی آمنے سامنے ہیں۔
بی جے پی کی ترجمان شازیہ علمی، حج کمیٹی کی چیئرمین کوثر جہاں، دہلی پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر ہارون نے اتوار کو دہلی بی جے پی کے ریاستی دفتر میں اس پورے معاملے کو لے کر پریس کانفرنس کی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سخت نشانہ بنایا۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئرمین کوثر جہاں نے اس معاملے میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی ہے
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔