اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اے اے پی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو ہائی کورٹ سے جھٹکا، عرضی خارج، جانئے پورا معاملہ

    اے اے پی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو ہائی کورٹ سے جھٹکا، عرضی خارج، جانئے پورا معاملہ  (File Photo)

    اے اے پی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو ہائی کورٹ سے جھٹکا، عرضی خارج، جانئے پورا معاملہ (File Photo)

    Amanatullah Khan News: دہلی پولیس کی جانب سے ‘Bad character’ قرار دیئے جانے کے خلاف اے اے پی ایم ایل اے امانت اللہ خان کی عرضی کو خارج کردیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی پولیس کی جانب سے ‘Bad character’ قرار دیئے جانے کے خلاف اے اے پی ایم ایل اے امانت اللہ خان کی عرضی کو خارج کردیا گیا ہے ۔ پچھلے سال تجاوزات ہٹانے میں رکاوٹ ڈالنے کے بعد دہلی پولیس نے امانت اللہ خان کی ہسٹری شیٹ کھول کر انہیں ‘Bad character’  قرار دیا تھا ۔ اس کے خلاف انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

      حالانکہ ہائی کورٹ نے امانت اللہ کو چھوٹ دی کہ وہ ‘Bad character’ کے ٹیگ کے خلاف پولیس کو میمورنڈم جمع کرا سکتے ہیں ۔ بتادیں کہ اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو حال ہی میں مبینہ دہلی وقف بورڈ کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

      اس کے علاوہ انسداد بدعنوانی بیورو نے اے اے پی ایم ایل اے امانت اللہ خان کے ٹھکانوں پر بیک وقت کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ اس دوران اے سی بی نے ایم ایل اے کے ٹھکانوں سے قابل اعتراض مواد ملنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے بعد اے سی بی نے امانت اللہ خان کو گرفتار کر لیا۔

      یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم اپنی خاموشی توڑیں، WFI چیف کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر کانگریس کا رد عمل


      یہ بھی پڑھئے: دہلی کے ہنسراج کالج میں نان ویجیٹیرین کھانے پر پابندی؟ آریہ سماج کے فلسفے کی پیروی کادعویٰ



      امانت اللہ خان کو حال ہی میں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: