ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہین باغ کو کون کررہا ہے فنڈنگ؟ مرکزی، ریاستی حکومت اور دہلی پولیس کو ہائی کورٹ کا نوٹس

اس دوران دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور وارث پٹھان کے ذریعے دئے گئے اشتعال انگیز بیانات پر بھی سماعت کی۔

  • Share this:
شاہین باغ کو کون کررہا ہے فنڈنگ؟ مرکزی، ریاستی حکومت اور دہلی پولیس کو ہائی کورٹ کا نوٹس
اس دوران دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور وارث پٹھان کے ذریعے دئے گئے اشتعال انگیز بیانات پر بھی سماعت کی۔

راجدھانی دہلی میں شمال۔مشرقی علاقے میں پھیلے تشدد سے کڑی عرضیوں پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران شہرت ترمیمی قانون کی مخالفت میں دہلی کے شاہین باغ سمیت دیگر 8 مقامات پر کئے جارہے مظاہروں پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے عرضی گزار نے اپیل کی تھی کہ ان دھرنوں کی فنڈنگ کون کررہا ہے، اس معاملے کی جانچ کی جانی چاہئے؟

دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی این پٹیل والی بینچ اس پورے معاملے کی سماعت کررہی ہے۔ سماعت کے دوران عرضی گزار اجے گوتم نے کہا کہ ان مظاہروں کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے دہلی پولیس، دہلی حکومت ، مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور 30 اپریل تک جواب دینے کو کہا ہے۔




اس  دوران  دہلی  ہائی کورٹ نےکانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور وارث پٹھان کے ذریعے دئے گئے اشتعال انگیز بیانات پر بھی سماعت کی۔ اس معاملے پر اگلی سماعت 13اپریل کو ہوگی۔

وارث پٹھان پر بھی درخواست میں نفرت انگیز تقاریر کا الزام عائد کیا گیا تھا اور یہ بھی کہ ان کے بیان سے دہلی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ دہلی میں تشدد کے معاملے میں اس سے پہلے بھی ہائی کورٹ نے قابل اعتراض بیان کے بارے میں دہلی پولیس کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
First published: Feb 28, 2020 12:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading