دہلی ہائی کورٹ نےشمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں لاپتہ ہونے والے افراد اور مہلوکین کے متعلق پولیس کو اہم ہدایت دی ہے۔ کورٹ نے پولیس کوحکم دیاکہ تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے ایسے مہلوکین کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر پیش کی جائے جن کی اب تک کوئی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں تشدد کے بعد ، متعدد نامعلوم لاشیں سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہیں۔ عدالت نے ان نامعلوم لاشوں کی تصاویر کے ساتھ دہلی پولیس کی ویب سائٹ پر مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدات دی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں اب تک 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
#DelhiViolence: Delhi High Court directs Delhi Police to make all efforts to locate the missing person and publish details of all unidentified bodies kept in mortuaries, after the violence in Northeast Delhi. pic.twitter.com/akiRYYcarf
دہلی کے جی ٹی بی ہسپتال میں 44 ، آر ایم ایل اسپتال میں 5 ، ایل این جے پی اسپتال میں 3 اور جگ پرویش چندر اسپتال میں 1 شخص کی موت ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے تشدد کے متعدد معاملات میں 654 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے علاوہ 1820 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز سے زیادہ عرصہ تک قومی دارالحکومت میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے تشدد سے جڑ تمام معاملات کی جانچ کرنے کے لیےدہلی پولیس کی کرائم برانچ کے تحت دو خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئیں تھیں۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔