نئی دہلی: آئی این ایکس میڈیا کیس میں سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کے ساتھ کام کرچکے 6 نوکر شاہ جمعے کو یہاں خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔ حال ہی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج اجے کمار کہاڑ نے سی بی آئی کی چارج شیٹ پر نوٹس لیتے ہوئے 6 نوکر شاہوں اور دیگر ملزموں کو سمن جاری کیا تھا۔
دراصل آئی این ایکس میڈیا کیس میں سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں پی چدمبرم سمیت 14 لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ میں پی چدمبرم، کارتی چدمبرم ان کے اکاؤنٹینٹ ایس بھاسکرن، آئی این ایکس میڈیا ، اس کے سابق ڈائریکٹر پیٹر مکھرجی، سی ایم ایس پی ایل، اے ایس سی پی ایل اور 6 نوکر شاہوں کا نام ہے۔
نوکرشاہوں میں اس وقت کے ایف آئی پی بی یونٹ کے سیکشن آفیسر اجیت کمار ڈگ ڈگ ، ایف آئی پی بی یونٹ کے اور سچیو ربندر پرساد، محکمہ اقتصادی امور کے او ایس ڈی پردیپ کمار بگا، ایف آئی پی بی یونٹ کے ڈائریکٹر پربودھ سکسینا، محکمہ اقتصادی امور کے جوائنٹ سکریٹری انوپ کے پجاری اور محکمہ معاشی امور کے ایڈیشنل سکریٹری کے نام سندھوشری خولر ہیں۔ سپریم کورٹ نے پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا
جمعرات کو ای ڈی نے سپریم کورٹ میں آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں پی چدمبرم کی ضمانت عرضی کی مخالفت کی۔ ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی معاملے کے اہم گواہوں کو متاثر کررہے ہیں۔ عدالت نے مکمل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت نے ای ڈی سے اب تک کی جانچ رپورٹ سیل بند لفافے میں رپورٹ طلب کی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔