دہلی والوں کوحکومت کا تحفہ، دہلی کی غیرقانونی کالونیوں کومستقل کرنے سے متعلق بل کی منظوری

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرانل بیجل نے دہلی کی غیرمستقل کالونیوں کومستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرنےاس کی اطلاع ٹوئٹ کرکے دی۔

Nov 20, 2019 11:41 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 11:43 PM IST
دہلی والوں کوحکومت کا تحفہ، دہلی کی غیرقانونی کالونیوں کومستقل کرنے سے متعلق بل کی منظوری

دہلی کے 40 لوگوں کو حکومت کا بڑا تحفہ

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے دہلی میں 1700 سے زیادہ غیر قانونی کالونیوں کے 40 لاکھ رہائشیوں کو جائیداد کےمالکانہ حق اوراسے گروی رکھنےاوراسےٹرانسفرکا حق دینے یا ریگولرکرنے سے متعلق بل قومی راجدھانی علاقے دہلی (غیر قانونی بستیوں میں رہنے والے کےاسٹیٹ حق کومنظوری) بل 2019 کو بدھ کومنظوری دے دی۔  دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرانل بیجل نے دہلی کی غیرمستقل کالونیوں کومستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرنے اس کی اطلاع دی۔ ٹوئٹ کے مطابق وزیراعظم غیرمستقل کالونیوں  کو دہلی آواس ادھیکاریوجنا کے تحت اسے منظوری دی ہے۔

Loading...

اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز اوربل کوپیش کیا گیا۔ یہ بل پارلیمنٹ کے رواں سیشن میں پیش کیا جائےگا۔ بل کے مطابق حکومت کےاس فیصلےسےتقریبا 175 کلومیٹرمیں پھیلی غیرقانونی بستیوں کے 40 لاکھ سے زیادہ رہائشیوں کوفائدہ ہوگا اوران میں ترقی ہوگی۔ غیر قانونی بستیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ اورٹرانسفرکا حق، بنیادی ڈھانچہ اورشہری سہولیات کا فائدہ مل سکےگا۔ حکومت کا یہ فیصلہ کا 1797 غیر قانونی کالونیوں پر نافذ ہوگا،جہاں مختلف زمروں کے لوگ رہتے ہیں۔ بل میں مرکزی حکومت جنرل پاور آف اٹارنی (جی پی اے)، وصیت، فروخت، خرید اور قبضے میں لینے سے متعلق سمجھوتوں کے دستاویزات کو تسلیم کرنے کاالتزام ہے جن میں غیر قانونی بستیوں کے رہنے والوں کو ایک مرتبہ رعایت دی جائے گی۔  

اس سے قبل دہلی والوں کودیوالی سے پہلے مرکزی حکومت نے بڑا تحفہ دیا تھا۔ کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نےفیصلہ کیا تھا کہ دہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں میں رہنے والے 40 لاکھ لوگوں کوگھرکا مالکانہ حق دے گی۔ مرکزی وزیرپرکاش جاؤڈیکرنےاس بات کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ مرکزی کابینہ نےدہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں کو مستقل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ غیرمنظورشدہ کالونیوں کو مستقل کرنے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اس کےلئے روڈ میپ دہلی حکومت کے ذریعہ جولائی میں بھیجا  گیا تھا۔ اروند کیجریوال نےمیڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا تھا کہ یہ طویل وقت سے دہلی کے لوگوں کا مطالبہ تھا، ہم دہلی کے لوگوں کی طرف سے مرکزی حکومت کےاس فیصلے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قابل ذکرہےکہ دہلی میں کل 1797 غیرمنظورشدہ کالونیاں ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے سے ان کالونیوں میں رہنے والے تقریباً 40 لاکھ لوگوں کوفائدہ ملےگا۔ مرکزی وزیرہاؤسنگ ہردیپ سنگھ پوری نےکہا کہ مرکزی حکومت نےاسے منظوری دینے کےبعد پارلیمنٹ میں ایک بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading...