ہوم » نیوز » وطن نامہ

بڑی خبر : دہلی ایل جی نے واپس لیا پانچ دن کے Institutional Quarantine کا فیصلہ

لیفٹیننٹ گورنر کے اس فیصلہ کی مسلسل مخالفت کی جارہی تھی ۔ خاص کر دہلی کی کیجریوال حکومت اس کے حق میں نہیں تھی ۔

  • Share this:
بڑی خبر : دہلی ایل جی نے واپس لیا پانچ دن کے Institutional Quarantine کا فیصلہ
بڑی خبر : دہلی ایل جی نے واپس لیا پانچ دن کے Institutional Quarantine کا فیصلہ

دہلی میں بڑھتے کورونا وائرس معاملات کے درمیان کورونا متاثر اور مشتبہ افراد کو کوارنٹائن کرنے کو لے کر دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان چل رہی رسہ کشی آخر کار ختم ہوگئی ۔ دہلی کے ایل جی انل بیجل نے آخر کار ہفتہ کی شام کو پانچ دن کے انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے اس فیصلہ کی مسلسل مخالفت کی جارہی تھی ۔ خاص کر دہلی کی کیجریوال حکومت اس کے حق میں نہیں تھی ۔ اب دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ واپس ہونے کے بعد راجدھانی کے لوگوں کو کافی مدد ملے گی ۔


خیال رہے کہ دہلی میں ہر کورونا پازیٹیو شخص کے کم سے کم پانچ دن کوارنٹائن سینٹر میں رہنے کا فیصلہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے مرکزی حکومت کے مشورہ کے بعد کیا تھا ۔ اس فیصلہ کے بعد دہلی حکومت اور مرکزی حکومت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آگئی تھی ۔ دہلی حکومت کا کہنا تھا کہ کوارنٹائن سینٹر میں جانے کے ڈر سے لوگ ٹیسٹ کرانے سے بچیں گے ۔ ساتھ ہی کورونا متاثرین کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں اور نرسوں پر دباو بہت زیادہ بڑھ جائے گا ۔


حکم میں کہی گئی تھی یہ بات


لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ پانچ دن انسٹی ٹیوشنل کوارنٹائن سینٹر میں رہنے کے بعد کووڈ 19 کی علامت نہ رکھنے والے مریضوں کو ہوم کوارنٹائن کیلئے بھیج دیا جائے گا ۔

ہر کورونا مثبت شخص کو پانچ دن کیلئے لازمی طور پر کوارنٹائن سینٹر میں رہنا ہوگا ۔ اس کے بعد ہی کسی شخص کو ہوم آئیسولیشن میں بھیجا جائے گا ، لیکن اگر علامت پائی جاتی ہے ، تو آگے اسی اعتبار سے کوارنٹائن سینٹر یا اسپتال میں بھیجا جائے گا ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ سرویلانس افسر کی ٹیم ہوم آئیسولیشن والے ہر شخص کی فیزیکل ویریفیکیشن کرے گی ۔

دہلی حکومت نے جس کمپنی کو ہوم آئیسولیشن میں رہنے والے مریضوں کو فون پر مشورہ دینے کیلئے آوٹ سورس کیا تھا ، اس کی خدمات فوری اثر سے ختم ہوگی ۔

ہوم آئیسولیشن میں رہنے والے مریضوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والوں کی مانیٹرنگ کی وجہ سے بھی دہلی میں کورونا پھیل رہا ہے ، یہ بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے ۔ ہر معاملہ کی فیزیکل ویریفکیشن کی لازمی ضرورت محسوس کی گئی ہے ۔
First published: Jun 20, 2020 06:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading