ایل جی نے چیف سکریٹری کو عام آدمی پارٹی سے 97کروڑروپئے وصول کرنے کی دی ہدایت

نئی دہلی۔ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے سرکاری اشتہارات کے غلط استعمال کرنے کی پاداش میں سرکاری خزانے کو ہوئے 97 کروڑ روپے کے نقصان کی رقم عام آدمی پارٹی (آپ )سے وصول کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Mar 30, 2017 09:31 AM IST | Updated on: Mar 30, 2017 09:31 AM IST
ایل جی نے چیف سکریٹری کو عام آدمی پارٹی سے 97کروڑروپئے وصول کرنے کی دی ہدایت

نئی دہلی۔ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے سرکاری اشتہارات کے غلط استعمال کرنے کی پاداش میں سرکاری خزانے کو ہوئے 97 کروڑ روپے کے نقصان کی رقم عام آدمی پارٹی (آپ )سے وصول کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مسٹر بیجل نے دہلی حکومت کے چیف سکریٹری ایم ایم کٹی کو وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی شبیہ بہتر بنانے والے سرکاری اشتہارات پر خرچ کئے گئے 97 کروڑ روپے کی تلافی 'آپ' سے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مسٹر بیجل نے اپنی ہدایت میں کہا کہ یہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ کوئی بھی حکومت اپنی اسکیموں اور پالیسیوں کا ہی اشتہار کر سکتی ہے لیکن دہلی کی عام آدمی پارٹی نے اس کا غلط استعمال کیا ہے۔

لیفٹننٹ گورنر نے چیف سکریٹری کو اس کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ اس پرفی الفور ضروری کاروائی کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اشتہارات میں اشتہارات پر نگرانی کرنے والی کمیٹی کی سفارش پر یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کیجریوال حکومت پر دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں ایسے اشتہارات جاری کرنے کا الزام ہے جن میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر آپ اور کیجریوال کی تشہیر کرنے کی منشا جھلکتی ہے۔

یہ حکم ایسے وقت میں آیا ہے جب کیجریوال کی حکومت میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور ایل جی کے اس حکم سے اسے نقصان اٹھاناپڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایم سی ڈی کے انتخابات 23 اپریل کو ہونے ہیں۔

Loading...

Loading...