جانچ کی جانچ KCR کے گھر تک پہنچی، منیش سسودیا اور کویتا کو آمنے ۔ سامنے بٹھاکر ای ڈی کرے گی پوچھ گچھ

انھوں نے لکھا کہ 'صاحب، آپ مجھے جیل میں ڈال کر دکھ تو دے سکتے ہیں، لیکن میری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ انگریزوں نے بھی آزادی پسندوں کو تکلیفیں دیں لیکن ان کے حوصلے نہ ٹوٹے۔

انھوں نے لکھا کہ 'صاحب، آپ مجھے جیل میں ڈال کر دکھ تو دے سکتے ہیں، لیکن میری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ انگریزوں نے بھی آزادی پسندوں کو تکلیفیں دیں لیکن ان کے حوصلے نہ ٹوٹے۔

انھوں نے لکھا کہ 'صاحب، آپ مجھے جیل میں ڈال کر دکھ تو دے سکتے ہیں، لیکن میری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ انگریزوں نے بھی آزادی پسندوں کو تکلیفیں دیں لیکن ان کے حوصلے نہ ٹوٹے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا آج ای ڈی کے سامنے پیش ہونے والی ہیں۔ اس کے پیش نظر بی آر ایس کے کارکنوں اور حامیوں نے دہلی میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونا شروع کردیا ہے۔ ای ڈی آج منیش سسودیا اور کویتا سے آمنے سامنے بیٹھ کر پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ جیل میں بند سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے ہفتہ کو ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا۔ انھوں نے لکھا کہ 'صاحب، آپ مجھے جیل میں ڈال کر دکھ تو دے سکتے ہیں، لیکن میری روح کو توڑ نہیں سکتے۔ انگریزوں نے بھی آزادی پسندوں کو تکلیفیں دیں لیکن ان کے حوصلے نہ ٹوٹے۔

    بتادیں کہ دہلی کی نئی شراب پالیسی گھوٹالے کی تحقیقات کرنے والی ای ڈی آج منیش سسودیا اور ایم ایل سی کی کویتا (کے کویتا) سے آمنے سامنے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے سیاسی گلیاروں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما منیش سسودیا کو شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی ایم ایل سی کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ کویتا نے جنتر منتر پر دھرنا دیا اور پارلیمنٹ اور ودھان سبھا میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کا بل پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اس سے پہلے، دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کو منیش سسودیا کو دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ کے سلسلے میں 17 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا۔ بی آر ایس ایم ایل سی کی کویتا آج پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران دونوں رہنماؤں کو آمنے سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔ منیش سسودیا کی 10 دن کی تحویل کا مطالبہ کرتے ہوئے، ای ڈی نے جمعہ کو عدالت کو بتایا کہ دہلی کی اب منسوخ شدہ ایکسائز پالیسی کو بنانے کے پیچھے ایک گہری سازش تھی۔ سی بی آئی اور ای ڈی اس شراب پالیسی کے تمام پہلوؤں کی مکمل جانچ میں مصروف ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: