دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ: آج پھر ای ڈ ی کے سامنے پیش ہوں گی کویتا، گزشتہ مرتبہ ہوئی تھی 9 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ

دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ: آج پھر ای ڈ ی کے سامنے پیش ہوں گی کویتا، گزشتہ مرتبہ ہوئی تھی 9 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ۔ فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ ۔

دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ: آج پھر ای ڈ ی کے سامنے پیش ہوں گی کویتا، گزشتہ مرتبہ ہوئی تھی 9 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ۔ فائل فوٹو ۔ انٹرنیٹ ۔

اس معاملے میں کوتیا کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے بدھ کو کویتا کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کریا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad | Delhi
  • Share this:
    دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو کی بیٹی کے کویتا آج پھر ای ڈ ی کے سامنے پیش ہوں گی۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ کو ای ڈ ی نے کویتا سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

    تب ای  ڈی نے کہا تھا کہ قریب نو گھنٹوں تک چلی اس پوچھ تاچھ کے دوران کویتا ایڈ ی کے زیادہ تر سوالوں کا جواب دینے سے کتراتی رہیں۔ پوچھ تاچھ کا سلسلہ صبح قریب 11 بجے شروع ہو، جو رات 8 بجے تک جاری رہا تھا۔ ای ڈ ی عہدیداروں نے  بتایا کہ انہیں 16 مارچ کو پھر پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

    وہیں، اس معاملے میں کوتیا کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے بدھ کو کویتا کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کریا۔ حالانکہ، عدالت ان کی درخواست کو نامزد کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔ 24 مارچ کو ان کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

    کویتا نے مودی حکومت پر کی تنقید

    اس درمیان، کویتا نے مودی حکومت کے خلاف تنقیدی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کے خلاف جو بولتا ہے، اسے بلایا جاتا ہے اور سوال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ سبھی کو سوال کرنے کا حق ہے۔ ایجنسیوں نے پہلے بزنس ہاوس پر چھاپے مارے اور انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی، پھر انہوں نے سیاسی جماعتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ ہم لڑیں گے، ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    معروف عالم دین مولاناتوقیررضاخان گھرمیں نظر بند، 4 دیگرافرادپرسی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ

    یہ بھی پڑھیں:

    دہلی ہائی کورٹ نے علاقائی زبانوں میں CLAT منعقد کرنے کی درخواست پر طلب کیا جواب

    سابق آڈیٹر گورنٹ بوچی بابو سے پوچھ تاچھ

    ای  ڈ ی کے عہدیدارو ں نے بتایا کہ بدھ کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کے مبینہ سابق آڈیٹر گورنٹ بوچی بابو سے پوچھ تاچھ کی ۔ اس معاملے میں سی بی آئی کے گرفتار کرنے کے بعد بوچی بابو ضمانت پر باہر تھے۔ آڈیٹر کا سامنا حیدرآباد کے بزنس مینا رون رام چندرن پلئی کے بیانوں سے بھی ہوسکتا ہے، جنہیں ای ڈ ی نے  6 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: