ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Delhi Lockdown:دہلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع، اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک پابندی، کیجریوال کا اعلان

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal ) نے بتایا کہ یہ پابندیاں 3 مئی 2021 پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہیں گی۔دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہمیشہ ہی آخری آپشن ہوتا ہے اور موجودہ صورتحال لاک ڈاؤن میں توسیع کا مطالبہ کرتی ہے۔کیجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں مثبت شرح میں معمولی کمی کی وجہ سے امید کی کرن ہے۔

  • Share this:
Delhi Lockdown:دہلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع، اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک پابندی، کیجریوال کا اعلان
دہلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal ) نے قومی دارالحکومت میں کورونا کا قہر بدستور جاری رہنے کے درمیان لاک ڈاؤن کو ایک اور ہفتے کے لئے بڑھا دیا۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal ) نے بتایا کہ یہ پابندیاں 3 مئی 2021 پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہیں گی۔دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہمیشہ ہی آخری آپشن ہوتا ہے اور موجودہ صورتحال لاک ڈاؤن میں توسیع کا مطالبہ کرتی ہے۔کیجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں مثبت شرح میں معمولی کمی کی وجہ سے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آنے والے وقت کے صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیاجائیگا۔



کیجریوال نے کہا کہ دہلی کو آکسیجن کے بحران پر بھی کا سامناہے اور کہا کہ انہوں نے ایک ایسا پورٹل شروع کیا ہے جو آکسیجن کی تیاری کے بہتر انتظام کے لئے آکسیجن مینوفیکچررز، سپلائی کرنے والوں اور اسپتالوں کے درمیان تال میل کا کام کریگا۔یہ ویب سائٹ  ہر دو گھنٹے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس کے لیے مرکزی اور ریاستی ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں۔کیجریوال نے یہ بھی اعتراف کیا کہ دہلی حکومت کی طرف سے غلطیاں ہوئیں اور آکسیجن وقت پر اسپتالوں تک نہیں پہنچ پایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی آکسیجن کی مطلوبہ مقدار وصول نہیں کررہا ہے اور اس نے دوسری ریاستوں سے مدد لی ہے۔


گھریلو تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے بھی دہلی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ وبائی بیماری کو قابو میں کرنے کے لئے لاک ڈوان کو مزید 26 اپریل تک بڑھا دے۔ وزیراعلیٰ کیجریوال کو لکھے گئے خط میں CAIT نے کہا کہ موجودہ اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے دہلی میں صورتحال کافی تشویشناک ہے۔کنفیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ ’کنفیڈریشن نے دہلی میں تالاب ڈاون میں توسیع کے لئے 26 اپریل سے اپیل کی ہے اور جب صورتحال بہتر ہوجائے گی تو لاک ڈاؤن کو ختم کیا جاسکتا ہے‘‘۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 25, 2021 01:22 PM IST