دہلی میونسپل الیکشن کے نتائج آج 7 دسمبر کو سامنے آئیںگے۔ اس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بدھ کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے 42 مراکز بنائے گئے ہیں۔ دہلی میں چار دسمبر کو ہوئے ایم سی ڈی الیکشن میں 50.48 فیصدی ووٹ ڈالے گئے تھے۔
دہلی میونسپل میں 250 وارڈ ہیں اور اس الیکشن میں 1،349 امیدوار میدان میں ہیں۔ قابل غور ہے کہ میونسپل الیکشن میں عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ بتایا جارہا ہے۔ عاپ اور بی جے پی دونوں نے بھروسہ ظاہر کیا ہے کہ الیکشن میں جیت ان کی ہی ہوگی۔ وہیں، کانگریس بھی اپنی کھوئی ہوئی زمین حاصل ہونے کی امید کررہی ہے۔ کب اور کہاں دیکھ سکتے ہیں ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج
کیا ہیں ایگزٹ پول کے دعوے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں نے بھروسہ ظاہر کیا ہے کہ وہ انتخابات میں کامیاب رہیں گے، جب کہ کانگریس کھوئی ہوئی زمین حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس درمیان، ایگزٹ پولس میں جو دعوے کیے جارہے ہیں، اس کے مطابق ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کا قبضہ ہوسکتا ہے، جب کہ بی جے پی اور کانگریس کا صفایا ہوتا نظر آرہا ہے۔
کوئی مسلم نہیں پھر بھی ہوتی ہے 5 وقت کی اذان! جانئے کیسے قومی اتحاد کی مثال بنا یہ گاوں؟ انڈیا ٹوڈے ایکسس مائے انڈیا کے مطابق عاپ کو 149 سے 171 سیٹیں حاصل ہوسکتی ہیں، تو بی جے پی 69 سے 91 پر سمٹ جائے گی۔ کانگریس کو 3 سے 7 سیٹیں ملنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، جب کہ ٹی وی 9 کے مطابق عاپ کو 145، بی جےپی کو 94 اور کانگریس کو 8 سیٹیں ملنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔