دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات: پولنگ کا عمل جاری، کیجریوال سمیت اہم لیڈروں نے دیااپناووٹ
250 سیٹوں کے لیے 13638 پولنگ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ چاق و چوبند سیکورٹی انتظامات کے درمیان شام 5:30 بجے تک رائے دہندے 1349 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ 3360 حساس پولنگ بوتھوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ہورہی ہے
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ "ہمیں دہلی سے بہت پیار ہے، انہوں نے کہ کہ دہلی کے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل ہے، آپ اس پارٹی کو ووٹ دیں جو کام کرے، ایک کٹر ایماندار پارٹی کو ووٹ دیں۔" شریف، کرپٹ نہیں، اگلے 5 سال کام کرکے دہلی کو چمکانا ہے۔
جب کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ٹویٹ کیا تھا، "آج ایک صاف اور خوبصورت دہلی بنانے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ میونسپل کارپوریشن کو بدعنوانی سے پاک حکومت بنانے کے لیے ہے۔ تمام دہلی والوں کے لیے۔" اپیل ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں ایماندار اور کام کرنے والی حکومت بنانے کے لیے آج ہی اپنا ووٹ ڈالیں۔
دیانتدار پارٹی، دیانت دار اور اچھے لوگوں کو ووٹ دیں: اروند کیجریوال
اروند کیجریوال نے کہاکہ گالی دینے والوں کو ووٹ نہ دیں، دہلی کو گندہ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔ دہلی کو چمکانے والے، صاف کرنے والوں کو ووٹ دیں، کام کرنے والوں کو ووٹ دیں۔ کام روکنے والوں کو ووٹ نہ دیں آپ کو بتادیں کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے صبح 8 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ووٹنگ شام 5:30 بجے تک ہوگی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج 7 دسمبر کو آئینگے۔
250 سیٹوں کے لیے 13638 پولنگ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے اس کی تیاریاں پوری کرلی ہیں۔ چاق و چوبند سیکورٹی انتظامات کے درمیان شام 5:30 بجے تک رائے دہندے 1349 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ 3360 حساس پولنگ بوتھوں کی ویڈیو ریکارڈنگ ہورہی ہے
انتخابات کو پْر امن اور منظم کرانے کے لیے تقریباً 40,000 پولیس اہلکار، 20,000 ہوم گارڈز اور نیم فوجی اور ریاستی مسلح پولیس فورس کی 108 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 60 ڈرون استعمال کیے جارہے ہیں
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔