اپنا ضلع منتخب کریں۔

    MCD Election Results 2022: ایم سی ڈی میں بی جے پی کی بادشاہت رہے گی برقرار یا اے اے پی کی چلے گی جھاڑو، بدھ کو آئیں گے نتائج

    MCD Election Results 2022: ایم سی ڈی میں بی جے پی کی بادشاہت رہے گی برقرار یا اے اے پی کی چلے گی جھاڑو، بدھ کو آئیں گے نتائج (File Photo)

    MCD Election Results 2022: ایم سی ڈی میں بی جے پی کی بادشاہت رہے گی برقرار یا اے اے پی کی چلے گی جھاڑو، بدھ کو آئیں گے نتائج (File Photo)

    MCD Election Results 2022: دہلی کے میونسپل کارپوریشن الیکشن میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کی جھاڑو چلے گی یا پھر بی جے پی کی بادشاہت برقرار رہے گی؟ یہ بدھ کو ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج کے ساتھ واضح ہوجائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کے میونسپل کارپوریشن الیکشن میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کی جھاڑو چلے گی یا پھر بی جے پی کی بادشاہت برقرار رہے گی؟ یہ بدھ کو ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج کے ساتھ واضح ہوجائے گا ۔ ایم سی ڈی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کیلئے شہر میں 42 مراکز بنائے گئے ہیں، جہاں ووٹوں کی گنتی کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی ۔

      ایم سی ڈی پہلے تین حصوں میں منقسم تھی، جس میں نارتھ ایم سی ڈی اور ساوتھ ایم سی ڈی میں 104 ۔ 104 وارڈس تھے جبکہ مشرقی ایم سی ڈی میں کل 64 وارڈس تھے ۔ اس طرح ان تینوں کارپوریشنز کو ملا کر کل 272 سیٹیں تھیں ۔ حالانکہ اب ان تینوں میونسپل کارپوریشنز کو ملا کر ایک کردیا گیا ہے اور حدبندی کے بعد کل وارڈوں کی تعداد کم کرکے 250 کردی گئی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: Exit Polls: گجرات میں بی جے پی کو واضح اکثریت کا اندازہ، جانئے کانگریس اور AAP کا حال


      یہ بھی پڑھئے: Himachal Exit Polls : ہماچل میں بی جے پی آگے، کانگریس دے رہی ٹکر، اے اے پی سب سے پیچھے


      قومی راجدھانی دہلی میں ایم سی ڈی الیکشن کیلئے اتوار چار دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے، جس میں ۔۔۔ فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی ایم سی ڈی کے 250 وارڈوں پر کل 1349 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی تھی ۔ اب بدھ صبح 8 بجے ان ای وی ایم کا تالا کھلے گا اور ووٹنگ شروع ہوجائے گی۔

      اس مرتبہ ایم سی ڈی الیکشن میں اے اے پی اور بی جے پی نے جہاں سبھی 250 وارڈوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں تو وہیں کانگریس نے 247 وارڈس میں ہی امیدوار اتارے ہیں ۔ اس کے علاوہ بی ایس پی نے 132 ، این سی پی نے 26 ، جے ڈی یو نے 22 اور اے آئی ایم آئی ایم نے 15 وارڈوں میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں ۔

      ایگزٹ پولز میں اے اے پی کی جیت کی پیشین گوئی

      دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو جیت مل سکتی ہے ۔ یہ دعوی ایگزٹ پولز کرنے والی ایجنسیوں نے کیا ہے ۔ دہلی میں کل 250 وارڈ ہیں اور یہاں اکثریت کیلئے 126 سیٹیں ضروری ہیں ۔ ایم سی ڈی کو لے کر آئے ایگزٹ پولز کے مطابق ایکسس مائی انڈیا نے بی جے پی کو 69 سے 91، کانگریس کو 3 سے سات اور اے اے پی کو 149 سے 171 سیٹوں پر جیت کا اندازہ لگایا ہے ۔ جن کی بات کے مطابق بی جے پی کو 70 سے 92، کانگریس کو 4 سے 7، عام آدمی پارٹی 159 سے 175 سیٹوں پر جیت حاصل کرسکتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: