دہلی میٹرو کی گرے لائن شروع، اب دوارکا سے نجف گڑھ محض 6 منٹ میں پہنچیں گے

مرکزی وزیر مملکت برائے شہری رہائشی (آزادانہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے جمعہ کو یہاں میٹرو بھون سے باہری دہلی کےنجف گڑھ علاقے کو دوارکا سے جوڑنے والی دہلی میٹرو کے دوارکا۔نجف گڑھ کوریڈور کا افتتاح کیا۔

Oct 04, 2019 03:19 PM IST | Updated on: Oct 04, 2019 04:31 PM IST
دہلی میٹرو کی گرے لائن شروع، اب دوارکا سے نجف گڑھ محض 6 منٹ میں پہنچیں گے

مرکزی وزیر مملکت برائے شہری رہائشی (آزادانہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے جمعہ کو یہاں میٹرو بھون سے باہری دہلی کےنجف گڑھ علاقے کو دوارکا سے جوڑنے والی دہلی میٹرو کے دوارکا۔نجف گڑھ کوریڈور کا افتتاح کیا۔

سیفٹی کمشنر جنک کمار گرگ نے اس لائن کو محفوظ منظوری کا سرٹی فیکیٹ 26 ستمبر کو جاری کیا تھا۔

اس کوریڈور کی لمبائی 29ء4 کلومیٹر ہے اور اسے ملا کر اب دہلی میٹرو نٹ ورک کی لمبائی بڑھ کر 377 کلومیٹر ہوگئی ہے۔ کوریڈور میں 75ء2 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 54ء1 کلومیٹر زیر زمین راستے ہیں۔ اس کوریڈور میں دورکا، نانگلوئی اور نجف گڑھ تین اسٹیشن ہیں۔ شام پانچ بجے سے یہ لائن عوام کے لئے کھول دی جائے گی۔

اس کوریڈور پر دوارکا سے ٹرینوں کو بدلنے کی سہولت ہے اور یہ اسٹینڈرڈ گیج لائن ہے اور اسے گرے لائن کے نام سے جانا جائے گا۔

Loading...

Loading...