Delhi Metro News: ہولی کے دن دہلی میٹرو کے اوقات میں تبدیلی، جانئے کس وقت سے شروع ہوں گی خدمات
Delhi Metro News: ہولی کے دن دہلی میٹرو کے اوقات میں تبدیلی، جانئے کس وقت سے شروع ہوں گی خدمات
Delhi Metro News: دہلی میٹرو ریل کارپویشن سے ملی جانکاری کے مطابق ہولی کے دن یعنی بدھ آٹھ مارچ کو میٹرو خدمات صبح سے لے کر دوپہر ڈھائی بجے تک بند رہیں گی ۔ اس کے بعد خدمات دوپہر ڈھائی بجے کے بعد شروع کردی جائیں گی ۔
نئی دہلی : ہولی کے دن اگر آپ دہلی میٹرو سے سفر کرنے والے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے کافی ضروری ہے ۔ دراصل ہولی کے دن دہلی میٹرو کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ دہلی میٹرو ریل کارپویشن سے ملی جانکاری کے مطابق ہولی کے دن یعنی بدھ آٹھ مارچ کو میٹرو خدمات صبح سے لے کر دوپہر ڈھائی بجے تک بند رہیں گی ۔ اس کے بعد خدمات دوپہر ڈھائی بجے کے بعد شروع کردی جائیں گی ۔ ڈی ایم آر اسی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ریپڈ میٹر / ایئرپورٹ ایکسپریس لائن سمیت دہلی میٹرو کی سبھی لائنیں ڈھائی بجے کے بعد شروع کردی جائیں گی ۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ آٹھ مارچ کو میٹرو ٹرین خدمات سبھی لائنوں پر ٹرمنل اسٹیشنوں سے دوپہر ڈھائی بھی شروع ہوں گی اور اس کے بعد معمول کے مطابق چلیں گی ۔ اس کے علاوہ میٹر فیڈر بس خدمات بھی آٹھ مارچ کو دوپہر ڈھائی بجے سے شروں ہوں گی ۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے ہولی منانے کو لے کر گائیڈلائنز بھی جاری کئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تہوار کے دن ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ادھر ہولی پر ملنے والی ملاوٹی میٹھائی کے خلاف سرکار نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے ۔
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھاریٹی آف انڈیا نے ہولی کے پیش نظر ریاستی سرکاروں کو ہدایت دی ہے کہ بازاروں میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین لگائے جائیں اور نمونوں کی جانچ کی جائے ۔ اب اس کو لے کر دہلی فوڈ سیفٹی محکمہ نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ہر دن 110 سے زیادہ نمونے جمع کئے جارہے ہیں اور ان کی ٹیسٹ بھی ہورہی ہے ۔
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے سبھی 15 پولیس اضلاع کو جاری ایک مشورہ میں انہیں سات آٹھ مارچ کی درمیانی رات میں بائیک پر اسٹنٹ کرنے والوں کو روکنے کیلئے مذہبی رہنماوں کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکاروں کی مدد لینے کی ہدایت دی ہے ۔ اس میں ماضی میں پیش آئے واقعات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔