بین الاقوامی بازار میں مسلسل سستے ہورہے خام تیل کا اثر ہندوستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر آرہا ہے ۔ جمعہ کو دہلی میں پٹرول 17 پیسے سستا ہوگیا ۔ وہیں اس دوران ڈیزل کی قیمت بھی 14 پیسے کم ہوگئی ۔ راجدھانی دہلی میں آج ایک لیٹر پٹرول خریدنے کیلئے 69.55 روپے خرچ کرنے ہوں گے تو وہیں ڈیزل کے لئے 63.62 روپیے خرچ کرنے ہوں گے۔
خیال رہے کہ بین الاقوامی سطح پر گزشتہ کچھ دنوں سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ درج کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل بھی سستا ہورہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ لیبیا کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ، اس لئے بین الاقوامی سطح پر قیمت میں 40 فیصد تک کی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اکتوبر میں خام تیل 84 ڈالر فی بیرل تھا جو کہ اب 58 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔
آج کی نئی قیمتیں
دہلی
پٹرول: 69.55 روپے فی لیٹر
ڈیزل: 63.62 روپے فی لیٹر
ممبئی
پٹرول: 75.18 روپئے فی لیٹر
ڈیزل: 66.57 روپئے فی لیٹر
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔