ہولی کے دن دہلی میں بڑا حادثہ، بجھن پورہ میں گری عمارت، ویڈیو دیکھیں
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت آہستہ آہستہ سامنے کی طرف جھکنے لگی۔ پھر چند منٹوں میں یہ زوردار آواز کے ساتھ گر کر ملبے میں تبدیل ہو گیا۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت آہستہ آہستہ سامنے کی طرف جھکنے لگی۔ پھر چند منٹوں میں یہ زوردار آواز کے ساتھ گر کر ملبے میں تبدیل ہو گیا۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں ہولی (2023) کے دن ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بھجن پورہ کے علاقے میں ایک عمارت گر گئی۔ قریب ہی موجود ایک شخص نے یہ سارا واقعہ اپنے کیمرے میں قید کر لیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت آہستہ آہستہ سامنے کی طرف جھکنے لگی۔ پھر چند منٹوں میں یہ زوردار آواز کے ساتھ گر کر ملبے میں تبدیل ہو گیا۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ فی الحال فائر بریگیئڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے دہلی کے دیہی علاقے نجف گڑھ میں ایک 3 منزلہ عمارت کا اوپری حصہ گر گیا تھا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ کچھ ہی دیر میں لوگوں کا ہجوم اردگرد جمع ہو گیا تھا۔ اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیئڈ اور دہلی پولیس کے ساتھ دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ 11 چینی موبائل برانڈس کے خلاف فوج کا الرٹ، جوانوں سے فون بدلنے کو کہا گیا
#WATCH दिल्ली: भजनपुरा इलाके में एक इमारत भरभरा कर गिरी।
3 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے ملبے سے 3 افراد کو باہر نکالا تھا۔ اس کے بعد زخمیوں کو جعفر پور کلاں کے راؤ تولا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حادثے کے دن دیر شام فائر بریگیڈ کے کنٹرول روم کو 3 منزلہ مکان کے گرنے کی اطلاع ملی تھی۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ اس ٹیم کے ساتھ نجف گڑھ تھانے کی پوری پولیس ٹیم بھی موجود تھی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔