کیجریوال حکومت کا بڑا اعلان: دہلی میں 11 ہزار ہوں گے ہاٹ اسپاٹ، ملے گا مفت وائی فائی

اروند کیجریوال نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 4 ہزار وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بس اسٹاپس پر لگائے جائیں گے۔ وہیں 7 ہزار بازاروں اور اہم مقامات پر لگائے جائیں گے۔

Dec 04, 2019 01:39 PM IST | Updated on: Dec 04, 2019 01:57 PM IST
کیجریوال حکومت کا بڑا اعلان: دہلی میں 11 ہزار ہوں گے ہاٹ اسپاٹ، ملے گا مفت وائی فائی

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی فائل فوٹو: تصوی

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کو بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے سب سے اولوالعزم منصوبہ "فری وائی فائی" کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں 11 ہزار وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنائے جائیں گے۔ یہ کام 16 دسمبر سے شروع ہوگا اور ہر ہفتہ وائی فائی ہاٹ اسپاٹ سے  جوڑے جائیں گے۔ 16 مہینے میں 11 ہزار  ہاٹ اسپاٹ پر فری وائی فائی کی سہولت لوگوں کو ملے گی۔

بس اسٹاپ سے لیکر بازاروں تک ملے گی سہولت

سی ایم اروند کیجریوال نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 4 ہزار وائی  فائی  ہاٹ اسپاٹ بس اسٹاپس پر لگائے جائیں گے۔ وہیں 7 ہزار بازاروں اور اہم مقامات پر لگائے جائیں گے۔ انہوں نے اطلاع دی کہ اس منصوبے میں تقریبا 100 کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا۔

ہاٹ اسپاٹ کے 50 میٹر کے رینج والے لوگ لے سکیں گے فائدہ

بتا دیں کہ دہلی میں وائی فائی کو لیکر کابینہ کی منظوری اور ٹینڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ کابینہ نے 8 اگست کو 4,000 بس اسٹاپ اور ہر اسمبلی میں 100 ہاٹ اسپاٹ لگانے کو منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کا فائدہ وہی لوگ اٹھا پائیں گے جو ہاٹ اسپاٹ کے 50 میٹر کی رینج میں ہوں گے۔ اس کیلئے حکومت ہر سال تقریبا 100 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔

Loading...