உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi Liquor Policy 2022: منیش سسودیا کے بینک لاکر کھولنے کا عمل شروع، CBI کر رہی ہے جانچ

    Youtube Video

    Delhi Liquor Policy 2022:  آج یعنی منگل کو سی بی آئی کی ٹیم منیش سسودیا Manish Sisodia کے بینک لاکر کی چھان بین کر رہی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم منیش سسودیا اور ان کی بیوی کے ساتھ بینک لاکر کی چھان بین کے لیے غازی آباد کے بینک پہنچی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      CBI team had recently raided the house of Deputy CM Manish Sisodia: سی بی آئی CBI کی ٹیم نے حال ہی میں دہلی میں ایکسائز پالیسی کو گھیرے ہوئے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ آج یعنی منگل کو سی بی آئی کی ٹیم منیش سسودیا Manish Sisodia کے بینک لاکر کی چھان بین کر رہی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم منیش سسودیا اور ان کی بیوی کے ساتھ بینک لاکر کی چھان بین کے لیے غازی آباد کے بینک پہنچی۔ اس وقت بینک کے اندر تمام دستاویزی کارروائی جاری ہے۔ لاکر کھولنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ عمل تقریباً 10 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔

      معلومات کے مطابق منیش سسودیا کا غازی آباد کے وسندھرا سیکٹر-4 میں واقع پنجاب نیشنل بینک میں ایک لاکر ہے اور یہاں کی برانچ میں جا کر لاکر کو چیک کیا جا رہا ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم منیش سسودیا بیوی سیما سسودیا کے ساتھ وسندھرا سیکٹر-4 سی، غازی آباد میں واقع پنجاب نیشنل بینک پہنچی ہے۔ سی بی آئی حکام نے ان سے بینک برانچ میں ملاقات کی ہے جو منیش سسودیا کے سامنے ان کا بینک لاکر کھولیں گے۔

      اس سے پہلے پیر کو سسودیا نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'کل سی بی آئی ہمارا بینک لاکر دیکھنے آ رہی ہے۔ 19 اگست کو میرے گھر پر 14 گھنٹے کے چھاپے کے دوران کچھ نہیں ملا تھا۔ لاکر میں بھی کچھ نہیں ملے گا۔ سی بی آئی کا استقبال ہے ۔ مجھے اور میرے خاندان کا تحقیقات میں مکمل تعاون رہے گا۔‘‘ منیش سسودیا کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمے میں ملزم بنایا گیا ہے، تاکہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آگے بڑھنے سے روکا جا سکے، جو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے متبادل کے طور پر ابھرے ہیں۔

      اس سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے سنیچر کو پریس کانفرنس کرکے سی بی آئی اور بی جے پی پر جم کر نشانہ دؤسادھا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کے چھاپے کو 10 دن گزر چکے ہیں، لیکن ایجنسی ابھی تک یہ نہیں بتا سکی ہے کہ انہیں میرے گھر سے کیا ملا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: