Big News: سات لوگوں کا قتل کرنے والے کو 9 سال کی طویل سماعت کے بعد ملی پھانسی کی سزا، جانئے پورا معاملہ
Ghaziabad News: ضلع عدالت نے شہر میں 21 مئی 2013 کو ایک ہی خاندان کے 7 افراد کا بے دردی سے قتل کرنے کے ملزم راہل ورما کو موت کی سزا سنائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
Ghaziabad News: ضلع عدالت نے شہر میں 21 مئی 2013 کو ایک ہی خاندان کے 7 افراد کا بے دردی سے قتل کرنے کے ملزم راہل ورما کو موت کی سزا سنائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
غازی آباد: ضلع عدالت نے شہر میں 21 مئی 2013 کو ایک ہی خاندان کے 7 افراد کا بے دردی سے قتل کرنے کے ملزم راہل ورما کو موت کی سزا سنائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ شہر کے کوتوالی گھنٹہ گھر کے نئی بستی علاقہ میں کاروباری ستیش گوئل، بیوی منجو گوئل، بیٹے سچن گوئل، سچن کی بیوی ریکھا، بیٹے اور بیٹی امن، میگھا اور ہنی کا قتل کر دیا گیا تھا۔ ایک ہی کنبہ کے سات افراد کے خوفناک قتل سے پورا علاقہ سہم گیا تھا ۔
اس وقت جو تصویر سامنے آئی تھی، اسے دیکھ کر سب کے دل دہل گئے تھے ۔ پورے گھر میں ہر طرف صرف اور صرف خون اور لاش کا خوفناک منظر دیکھنے کو ملا تھا ۔ اس پورے معاملہ میں کاروباری ستیش گوئل کے سابق ڈرائیور راہل کا نام سامنے آیا تھا، جس کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا ۔ 9 سال تک چلے اس کیس میں آخر کار راہل ورما کو مجرم قرار دیا گیا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ اس قتل کی وجہ تاجر سے بھاری رقم لوٹنی تھی ۔ سابق ڈرائیور راہل ورما کو شک تھا کہ مقتول تاجر کے گھر میں تقریباً 40 سے 45 لاکھ روپے رکھے ہوئے ہیں۔ اسی کی بنیاد پر ملزم راہل ورما ، ستیش کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات انجام دینا چاہتا تھا، لیکن اسی وقت گھر والوں کی آنکھ کھل گئی، جس کے بعد راہل نے ایک کے بعد ایک سب کا قتل کردیا۔
حالانکہ راہل کو وہاں سے کوئی بڑی رقم نہیں ملی۔ کچھ سونے کا سامان اور پیسے لے کر راہل فرار ہو گیا تھا، لیکن جانچ کے بعد پولس نے راہل کو گرفتار کر لیا تھا اور تقریباً 9 سال تک چلے اس کیس میں اب غازی آباد کی عدالت نے راہل کو پھانسی کی سزائے سنائی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔