نئے سال کے موقع پر ملک کی راجدھانی دہلی میں ہٹ اینڈ رن کا شکار ہونے والی انجلی (کنجھوالا کیس) کی موت کا معاملہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا ہے۔ اس دوران دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے متوفی انجلی کے گھر جا کر متاثرہ کے خاندان سے ملاقات کی۔ اس واقعہ پر منیش سسودیا نے کہا کہ یہ درندگی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو خبر تک نہ ہو۔ انہوں نے خاندان کو جلد نوکری دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ حکومت پوری مدد فراہم کرے گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نئے سال کے پہلے ہی دن ایک کار نے انجلی کی اسکوٹی کو ٹکر ماری اور وہ کار میں پھنسی انجلی کو تقریباً 12 کلومیٹر تک سڑکوں پر گھسیٹتے رہے، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔
انجلی کے گھر والوں سے ملاقات کے بعد منیش سسودیا نے کہا، 'یہ درندگی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو پتہ ہی نہ چلا ہو۔ آج میں گھر والوں سے ملا ہوں۔ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ وہ بیٹی خاندان کی واحد کمانے والی فرد تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کل صرف 10 لاکھ دینے کا اعلان کیا تھا اور اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ خاندان کے کسی فرد کو فوری طور پر ملازمت پر رکھا جائے، اس لیے ہم نے ان کے خاندان کے کچھ افراد سے کاغذات لیے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد نوکری مل جائے اور خاندان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے، حکومت کی طرف سے مکمل مدد ملے گی۔
دہلی کنجھوالہ معاملے میں سامنے آیا ایک اور CCTVفوٹیج، ہوٹل سے ساتھ میں نکلی تھی دوسری لڑکی
دہلی میں کار سے لڑکی کو گھسیٹنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج آیا سامنےوہیں انجلی کے اہل خانہ نے اس کی دوست ندھی کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیسی دوست ہے جو حادثے کے بعد غائب ہوگئی۔ بھوپیندر چورسیا، جو خاندان کی جانب سے میڈیا سے بات کرنے کے لیے تیار تھے، نے ندھی کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ہمیں ندھی کے بیان پر شک ہے۔ یہ کیسا؎ی دوست ہے جو حادثے کے بعد غائب ہو گئی؟ خاندان کی جانب سے بات کرتے ہوئے بھوپیندر چورسیا نے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ موت ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔