جسمانی تعلقات بنانے سے لڑکی نے کیا منع تو وہاٹس ایپ پر بھیج دیا ایسا Video، دیکھتے ہی اڑگئے ہوش!
Noida Crime News: نوئیڈا میں 20 سالہ لڑکی کو مشت زنی کی ویڈیو بھیجنے کے الزام میں 26 سالہ ایم بی اے کے طالب علم کو پیر کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ جانکاری پولیس نے دی۔ ملزم کو جاننے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کو وہاٹس ایپ پر بھیجے گئے اس ویڈیو سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔
Noida Crime News: نوئیڈا میں 20 سالہ لڑکی کو مشت زنی کی ویڈیو بھیجنے کے الزام میں 26 سالہ ایم بی اے کے طالب علم کو پیر کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ جانکاری پولیس نے دی۔ ملزم کو جاننے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کو وہاٹس ایپ پر بھیجے گئے اس ویڈیو سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔
نوئیڈا : نوئیڈا میں 20 سالہ لڑکی کو مشت زنی کی ویڈیو بھیجنے کے الزام میں 26 سالہ ایم بی اے کے طالب علم کو پیر کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ جانکاری پولیس نے دی۔ ملزم کو جاننے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کو وہاٹس ایپ پر بھیجے گئے اس ویڈیو سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 21 مارچ کو پیش آیا تھا ۔
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق شکایت کنندہ لڑکی کی ملزم کے ساتھ گزشتہ دو سال سے دوستی تھی لیکن حال ہی میں لڑکی نے اس سے بات چیت کرنی چھوڑ دی کیونکہ اسے اس کا رویہ پسند نہیں آیا۔ تاہم ملزم لڑکے نے مبینہ طور پر لڑکی سے 19 مارچ کو جم جانے کیلئے کہا اور وہ یہ سوچ کر راضی ہو گئی کہ اس کو ایک موقع دینا چاہئے ۔
فیز 3 پولیس اسٹیشن کے انچارج وویک ترویدی نے بتایا کہ ہمیں اتوار (27 مارچ) کو ایک شکایت موصول ہوئی، جس میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اس کی گزشتہ دو سال سے ایک 26 سالہ شخص سے دوستی تھی، لیکن پھر اس نے لڑکے سے بات چیت کرنی چھوڑ دی۔ حال ہی میں جب لڑکی نے لڑکے سے دوبارہ بات کی تو لڑکے نے اسے اپنے ساتھ جسمانی تعلقات بنانےکیلئے کہا ، جس پر لڑکی نے انکار کر دیا۔ لڑکی نے واضح طور پر کہا کہ وہ صرف اس کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتی ہے اور اس کو اپنا نمبر بتادیا تاکہ وہ دوبارہ دوستی شروع کر سکیں ۔
تاہم، 21 مارچ کی صبح تقریباً 2.40 بجے ملزم لڑکے نے لڑکی کو وہاٹس ایپ کے غائب ہونے والے میسج فیچر کا استعمال کرتے ہوئے ایک فحش ویڈیو بھیج دیا ۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا کہ 'جب میں نے میسج کھولا تو یہ اس کا مشت زنی کرتے ہوئے ایک ویڈیو تھا ۔ میں حیران تھی اور صدمے میں چلی گئی اور پھر پولیس کو رپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354 اور 509 کے تحت ایف آئی آر درج کی ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور اس کو پیر کی صبح سیکٹر 61 میں گڑھی چوراہے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نجی یونیورسٹی میں ایم بی اے کا طالب علم ہے۔ اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔