نوئیڈا : گوتم بدھ نگر میں نوئیڈا تھانہ فیس ون پولیس نے بدھ کی دوپہر کو جامع مسجد کے پاس سے غیر قانونی ہتھیار سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ لوٹ مار کرنے کی کوشش میں گھوم رہا تھا ۔ تھانہ فیس ون کے تھانہ انچارج ویریش پال گری نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر کو جامع مسجد کے پاس سے پولیس نے مظفرنگر کے بڈھانہ کے رہنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس سے پولیس نے ایک دیسی طمنچہ و کارتوس برآمد کیا ہے ۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا ہے کہ یہ بدمعاش لوٹ مار کرنے کی کوشش میں گھوم رہا تھا ۔
بتادیں کہ نوئیڈا میں ان دنوں جرائم کے معاملات بڑھ گئے ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ ہی خبر سامنے آئی تھی کہ نوئیڈا علاقہ کے تھانہ بیٹا 2 پولیس اور لیٹروں کے درمیان جمعہ کو دیر رات انکاوٹنر ہوا ۔ پولیس کے ذریعہ چلائی گئی گولی ایک بدمعاش کے پاوں میں لگی ، جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کی جانکاری دی تھی ۔ پولیس نے بتایا تھا کہ اس کے پاس سے دو موبائل فون ، دیسی طمنچہ ، کارتوس اور بغیر نمبر پلیٹ کی کار برآمد ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے تین ساتھیوں کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( زون سوئم) وشال پانڈے نے بتایا کہ جمعہ کی رات دیر گئے تھانہ بیٹا-2 پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔ تبھی پی ۔ 3 سیکٹر کے پاس ایک بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی آتی دکھائی دی ۔ انہوں نے بتایا کہ شک ہونے پر پولیس نے کار روکنے کی کوشش کی ، لیکن کار ڈرائیور پولیس کو دیکھ کر وہاں سے بھاگ نکلا ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گھیرا بندی کرکے کار کو روک لیا تو کار میں سوار بدمعاش نے اپنے آپ کو گھرا ہو دیکھ کر پولیس پر جان سے مارنے کے ارادے سے گولیاں چلانی شروع کردیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔