உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi-NCRمیں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش، اتراکھنڈ میں برفباری کا الرٹ، جانیے بنگال سے راجستھان تک کا موسم

    دہلی اور این سی آر سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں بارش اور برفباری کا الرٹ۔ علامتی تصویر ۔

    دہلی اور این سی آر سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں بارش اور برفباری کا الرٹ۔ علامتی تصویر ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اور 10 فروری کو جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر بارش اور برف باری ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے سری نگر میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:Delhi-NCR Rains:ملک کی راجدھانی دہلی سمیت آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی موسم نے ایک بار پھر اپنا رخ بدل لیا۔ منگل کو دن میں تیز دھوپ کے ساتھ گرم موسم دیکھا گیا لیکن منگل اور بدھ کی درمیانی شب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم پھر سرد کردیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی تھی کہ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی۔

      ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے دیر رات کہا، ’دہلی میں نریلا، بوانا، ہریانہ میں سونی پت، کھرکھودا، گروگرام، جند، حصار، سیوانی، گنور، روہتک، جھجر، یوپی میں باروت، دورالا، باغپت، میرٹھ، راجستھان کے پیلانی، بھیواڑی، تیجارا، کھیرتھل، کوٹ پُتلی اور ملحقہ علاقوں میں آج ہلکی بارش ہوگی۔‘‘


      محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی پیشین گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ایسا ہی ہوا۔ اس کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش، بہار، راجستھان، مغربی بنگال، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بارش کا امکان ہے۔

      اس کے علاوہ لداخ، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب ہریانہ، راجستھان، پنجاب میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی سے موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال، سکم، بہار، جھارکھنڈ، شمالی اوڈیشہ میں 9 اور 10 فروری کو بارش کا امکان ہے۔

      محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اور 10 فروری کو جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر بارش اور برف باری ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے سری نگر میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔

      آئی ایم ڈی نے بارش کی وجہ سے اتر پردیش کے کچھ حصوں میں سردی بڑھنے کی امید بھی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ 9 فروری کی رات کو مغربی ہمالیائی خطے (جیسے -جموں، کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ) میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: