دہلی این سی آرمیں آلودگی میں اضافہ ، آئندہ دو روز تک بند رہیں گے اسکول

منیش سسودیا نے ٹوئٹرپربتایا کہ شمالی ہند میں فصلوں کے باقیات کی آلودگی کی وجہ سے بگڑتے حالات کے پیش نظر دہلی حکومت نے دہلی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو جمعرات اور جمعہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Nov 14, 2019 12:03 AM IST | Updated on: Nov 14, 2019 12:04 AM IST
دہلی این سی آرمیں آلودگی میں اضافہ ، آئندہ دو روز تک بند رہیں گے اسکول

دہلی میں آلودگی کے سبب دو دنوں تک اسکول بند رہیں گے۔

نئی دہلی:  آلودگی کی خطرناک سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی ۔ این سی آر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو دو دنوں تک (14-15 نومبر) بند رہیں گے۔ دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح بڑھنے کے بعد انوائرمنٹ پولیوشن اینڈ کنٹرول اتھارٹی (ای پی سی اے )کے ذریعہ اسکولوں کو بند رکھنے کے لئے کہاگیا تھا۔ اس کے بعد دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے اس کا اعلان کیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر بتایا کہ شمالی ہند میں فصلوں کے باقیات کی آلودگی کی وجہ سے بگڑتے حالات کے پیش نظر دہلی حکومت نے دہلی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو جمعرات اور جمعہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں، گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ نے 14-15 نومبر تک ضلع کے تمام سرکاری و اور پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Loading...

دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال سنگین ہونے کی وجہ سے ای پی سی اے نے سفارش کی تھی کہ اگلے دو دنوں کے لئے دہلی کے اسکولوں کو بند رکھا جائے۔ ایسے میں اب دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے اس کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے سبب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ ضرورت پڑنے پرطاق اورجفت (آڈ۔ایون) اسکیم کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ آڈ۔ایون چار نومبرکو شروع ہوا تھا اور 15 نومبر کو اس کے ختم ہونے کا امکان ہے۔

Loading...