دہلی این سی آر میں حالیہ بارش کے بعد بھی گرمی سے نہیں ملے گی راحت، ان ریاستوں میں بڑھے گی تپش
دہلی این سی آر میں حالیہ بارش کے بعد بھی گرمی سے نہیں ملے گی راحت، ان ریاستوں میں بڑھے گی تپش
Weather Update: دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں حالیہ بارش کے بعد بھی لوگوں کو بھیانک گرمی سے راحت نہیں ملنے والی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں شمال مشرق کی ریاستیں ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کو چھوڑ کر پورے ملک میں جم کر بارش ہوئی ہے ۔
نئی دہلی : دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں حالیہ بارش کے بعد بھی لوگوں کو بھیانک گرمی سے راحت نہیں ملنے والی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں شمال مشرق کی ریاستیں ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کو چھوڑ کر پورے ملک میں جم کر بارش ہوئی ہے ۔ مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں امید سے دس سے پندرہ گنا زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ اس کے باوجود آنے والے دنوں میں دہلی این سی آر ، یوپی، بہار، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت جنوب کی کئی ریاستوں میں تپش لوگوں کو پریشان کرے گی ۔ ایسے میں حالیہ غیر معمولی بارش موسم کے پیٹرن میں بڑھتی غیر یقینیت کی یاد دلاتی ہے ۔ یہ حال نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کا ہے ۔ مئی کے پہلے دو دنوں میں غیر معمولی بارش ہوئی تھی ۔ اس کے باوجود یہ سال گرم اور خشک رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
دہلی میں اس مرتبہ مئی مہینے میں ہونے والی بارش غائب ہے ۔ ماہرین موسمیات کہتے ہیں کہ اپریل کے آخری مہینے میں اور مئی مہینے میں تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد ویسٹرن ڈسٹربنس آرہے ہیں، جس کی وجہ سے دہلی کے الگ الگ حصوں میں بوندا باندی اور تیز ہوا کا دور برقرار ہے ۔ دہلی میں عام طور پر ہرسال 20 ملی میٹر کے آس پاس بارش ہوتی ہے جبکہ پچھلے آٹھ دنوں میں تقریبا 52 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اگر راجدھانی دہلی کی بات کریں تو گزشتہ پندرہ سالوں میں تیسری مرتبہ مئی کے مہینے میں اتنی بارش ہوئی ہے۔ دہلی میں اس مہینے اب تک 50 ملی میٹر کے آس پاس بارش ہوچکی ہے ۔ اس سے پہلے مئی میں سال 2014 میں 100.2 ملی میٹر اور سال 2021 میں 144.8 ملی میٹر بارش ہوئی تھی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں دہلی کے زیادہ تر حصوں میں تیز دھوپ نکلتی رہے گی ۔ یہ دھوپ رفتہ رفتہ مزید تیز ہوجائے گا ۔ ابھی یہ دھوپ نارمل سے نیچے ہے ۔ ابھی دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس کے آس پاس برقرار رہے گا ۔ ساتھ ہی موسم کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہوا اگلے کچھ دنوں تک لگاتار صاف ستھری رہے گی ۔ ابھی دہلی کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 130 کے آس پاس ہے، جو متوسطہ زمرے کا مانا جاتا ہے۔
غور طلب ہے کہ ویتنام اور چین جیسے ممالک میں بھی درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ پچھلے دنوں ویتنام میں درجہ حرارت ریکارڈ توٹے ہوئے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔