اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی ۔ این سی آر میں آخر کب رکے گی بارش؟ آئی ایم ڈی نے دی جانکاری، 15 سال بعد ہوئی اتنی بارش

    دہلی ۔ این سی آر میں آخر کب رکے گی بارش؟ آئی ایم ڈی نے دی جانکاری، 15 سال بعد ہوئی اتنی بارش

    دہلی ۔ این سی آر میں آخر کب رکے گی بارش؟ آئی ایم ڈی نے دی جانکاری، 15 سال بعد ہوئی اتنی بارش

    Delhi Weather Update: ملک کی کئی ریاستوں سے مانسون کی واپسی ہوچکی ہے، لیکن ابھی بھی ان ریاستوں میں جم کر بارش ہورہی ہے ۔ دہلی میں بھی گزشتہ دو دنوں سے لگاتار بارش کا دور جاری ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ملک کی کئی ریاستوں سے مانسون کی واپسی ہوچکی ہے، لیکن ابھی بھی ان ریاستوں میں جم کر بارش ہورہی ہے ۔ دہلی میں بھی گزشتہ دو دنوں سے لگاتار بارش کا دور جاری ہے ۔ اس درمیان انڈین میٹرولاجیکل سینٹر کے سینئر سائنسداں آر کے جین منی نے بتایا کہ پیر سے دہلی ۔ این سی آر میں بارش نہیں ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ راجدھانی کے میور وہار اسٹیشن پر کل یعنی کہ گزشتہ ہفتہ کو سب سے زیادہ بارش درج کی گئی ۔

      آئی ایم ڈی کے ذریعہ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق قومی راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 74 ملی میٹر بارش درج کی گئی، جو 2007 کے بعد سے اس مدت کی دوسری سب سے زیادہ بارش ہے ۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار میں یہ جانکاری دی گئی ۔

      راجدھانی دہلی میں اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 74 ملی میٹر بارش درج کی گئی، جس سے ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 10 ڈگری نیچے پہنچ گیا، جس کی وجہ سے دن رات کے درجہ حرارت کے درمیان کا فرق ریکارڈ نچلی سطح پر آگیا ۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں موجودہ بارش مانسون کی بارش نہیں ہے ۔ مانسون نارمل 653.6 ملی میٹر کے مقابلہ میں 516.9 ملی میٹر بارش درج کرانے کے بعد راجدھانی سے 29 ستمبر کو لوٹ گیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ’ٹیپو کی وراثت کو بی جے پی کبھی مٹا نہیں پائے گی‘، ٹرین کا نام بدلنے پر مشتعل ہوئے اویسی


       

      یہ بھی پڑھئے: کریمیا اور روس کو ملانے والے کلیدی پل پر سیکیورٹی میں اضافہ، پوتن کو کسی بڑے خطرہ کا ڈر


      آئی ایم ڈی کے مطابق علاقہ میں مانسون کے بعد بارش کی وجہ ایک ویسٹرن ڈسٹربنس بتائی جاتی ہے، جو نچلی سطح پر پروائی ہواوں کے ساتھ درمیان اور بالائی فضا میں ہوا کے کم دباو کی وجہ سے بنتا ہے ۔

      محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق پروا ہوائیں نمی کیلئے کافی حد تک ذمہ دار ہے، جو بارش کی وجہ بنتی ہے ۔ یہ گجرات اور مشرقی راجستھان میں بحیرہ عرب سے اتراکھنڈ تک دہلی کے علاقہ کو پار کرتے ہوئے اپنے پاوں پسارتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: