Weather Update: دہلی این سی آر میں بدلا موسم، تیز ٹھنڈ ہواوں کے ساتھ بارش، لوگوں کو ملی راحت

Weather Update: دہلی این سی آر میں بدلا موسم، تیز ٹھنڈ ہواوں کے ساتھ بارش، لوگوں کو ملی راحت ۔ تصویر : PTI

Weather Update: دہلی این سی آر میں بدلا موسم، تیز ٹھنڈ ہواوں کے ساتھ بارش، لوگوں کو ملی راحت ۔ تصویر : PTI

Delhi Weather Update: بدلتے موسم اور تیز ٹھنڈ ہواوں کے ساتھ جمعرات کی شام کو ہوئی بارش نے دہلی این سی آر میں لوگوں کو بڑی راحت دی ہے ۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی بارش کی بوندوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : بدلتے موسم اور تیز ٹھنڈ ہواوں کے ساتھ جمعرات کی شام کو ہوئی بارش نے دہلی این سی آر میں لوگوں کو بڑی راحت دی ہے ۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی بارش کی بوندوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ۔ جمعرات دوپہر تک تیز دھوپ اور بادلوں کے آنے جانے کے درمیان لوگ پریشان تھے ۔ دوپہر کا درجہ حرارت 22.6 ڈگری سیلسیس رہا ۔

    بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے اپنی پیشین گوئی میں پہلے ہی بتا دیا تھا کہ دہلی این سی آر میں تیز ہوائیں، آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔ وہیں موسم ایجنسی اسکائی میٹ نے بھی اسی طرح کی پیشین گوئی کی تھی ۔


    جمعرات کی صبح سے دوپہر تک تیز گرمی تھی، لیکن شام ہوتے ہوتے موسم نے کروٹ لی اور تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ اس کے بعد ہلکی بارش شروع ہوئی تو لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ دہلی سے لے کر نوئیڈا تک کئی جگہوں پر تیز ہوائیں چلنے، بارش اور ہلکی بارش کی خبریں ہیں تو غازی آباد، میرٹھ، مظفرنگر اور بجنور وغیرہ اترپردیش کے اضلاع میں بارش اور ہلکی آندھی آئی ۔

    یہ بھی پڑھئے: پروین سود نے سنبھالا سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ، دو سال کی ہوگی مدت کار، چارج لیتے ہی افسران کے ساتھ کی میٹنگ


    یہ بھی پڑھئے: مرکزی حج کمیٹی کے زیر انتظام چلنے والی کوچنگ سینٹر کے 4 طلبہ UPSC امتحان میں کامیاب




    دہلی این سی آر میں گزشتہ دنوں کی طرح درجہ حرارت 43 ڈگری سے اوپر چل رہا تھا، لیکن جمعرات شام کو درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ۔ حالانکہ بدھ کو محکمہ موسمیات نے ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے جمعرات کو بارش کا ییلو الرت جاری کیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: