உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی این سی آر میں بارش سے حال بے حال، آج کے لئے بھی الرٹ جاری، اسکول کیے گئے بند

    دہلی این سی آر میں بارش سے حال بے حال، آج کے لئے بھی الرٹ جاری، اسکول کیے گئے بند

    دہلی این سی آر میں بارش سے حال بے حال، آج کے لئے بھی الرٹ جاری، اسکول کیے گئے بند

    Delhi-NCR Weather Updates: امکان ہے کہ 28-29 ستمبر کے آس پاس مونسون دلی-این سی آر سے واپس جاسکتا ہے۔ دوسری طرف آج جمعہ کو بارش کے امکانات کے درمیان گروگرام، نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور فرید آباد میں کلاس 8 تک کے سبھی اسکول بند کردئیے گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Noida | Delhi
    • Share this:
      Delhi-NCR Weather Updates: دہلی-این سی آر میں گزشتہ تین دنوں سے رُک رُک کر ہورہی بارش نے حال بے حال کردیا ہے۔ دلی این سی آر کے الگ الگ حصوں میں بارش سے پانی جمع ہوگیا ہے۔ ایسے میں لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو بھی دلی میں بارش کا دور جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

      محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 26 ستمبر تک ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد بارش کے رکنے کی توقع ہے، حالانکہ آسمان ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا اور گروگرام میں بھی موسم کا انداز دہلی جیسا ہی رہنے کی امید ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 23.8 ڈگری سیلسیس کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے سات کم 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے۔

      اسکول کیے گئے بند
      امکان ہے کہ 28-29 ستمبر کے آس پاس مونسون دلی-این سی آر سے واپس جاسکتا ہے۔ دوسری طرف آج جمعہ کو بارش کے امکانات کے درمیان گروگرام، نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور فرید آباد میں کلاس 8 تک کے سبھی اسکول بند کردئیے گئے ہیں۔ وہیں گروگرام میں جمعہ کو بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے آفات سماوی انتظامیہ نے ضلع کے سبھی کارپوریٹ اور نجی اداروں سے ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی صلاح دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پانی جمع ہونے کی وجہ سے دلی پولیس نے ایڈوائزری جاری کر کے کچھ راستوں سے بچ کر نکلنے کی صلاح دی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      راہل گاندھی کی بات مان گئے اشوک گہلوت! کانگریس صدر بننے پرCM عہدہ چھوڑنےکا دیا اشارہ

      یہ بھی پڑھیں:
      دفاعی ساز و سامان میں خود انحصاری کے تحت نئی پہل، برہموس ایرو اسپیس کے ساتھ معاہدہ

      دلی، نوئیڈا اور گروگرام میں جمعہ کو کیسا رہے گا موسم؟

      • دلی میں جمعرات کو کم از کم درجہ حرارت عام سے ایک کم 23.8 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7 کم 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔

      • ہوا میں نمی کا تناسب 96 سے 100 فیصد رہا۔

      • جمعہ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ آسمان ابر آلود رہے گا۔ درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

      • نوئیڈا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

      • گروگرام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ مطلع ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو بار بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: