Delhi New : ستیہ نکیتن میں اچانک گری 3 منزلہ عمارت، 5 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ
Delhi New : ستیہ نکیتن میں اچانک گری 3 منزلہ عمارت، 5 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ
راجدھانی دہلی میں ایک تین منزلہ عمارت کے گرنے کی خبر ہے۔ دہلی کے ستیہ نکیتن کے قریب ایک عمارت اس وقت گر گئی جب تزئین کاری کا کام چل رہا تھا۔ یہ عمارت تین منزلہ بتائی جارہی ہے۔
نئی دہلی : راجدھانی دہلی میں ایک تین منزلہ عمارت کے گرنے کی خبر ہے۔ دہلی کے ستیہ نکیتن کے قریب ایک عمارت اس وقت گر گئی جب تزئین کاری کا کام چل رہا تھا۔ یہ عمارت تین منزلہ بتائی جارہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت یہ عمارت گری اس وقت پانچ مزدور موقع پر کام کر رہے تھے۔ ایسے میں ان سب کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔
فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ جو عمارت گر گئی ہے ، وہ تین منزلہ ہے اور اس کی تزئین کاری کا کام جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دہلی فائر سروس نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز کی 6 گاڑیاں بھی جائے واقعہ پر موجود ہیں۔ اس واقعہ کی اطلاع انہیں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ملی، جس میں بتایا گیا کہ ملبے کے نیچے پانچ مزدور پھنس گئے ہیں ۔
Delhi | A call about the collapse of an under-construction building in the Satya Niketan area has been received. 6 fire tenders rushed to the spot. 5 labours feared to be trapped; rescue operation underway: Delhi Fire Service pic.twitter.com/lZ3XgFTl7G
خبر رساں ایجنسی نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ حادثہ کتنا خوفناک ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس گھر کی مرمت کا کام جاری تھا، اس وقت تین مزدور کام پر لگے تھے تبھی دیکھتے ہی دیکھتے یہ تین منزلہ عمارت ملبے میں تبدیل ہوگئی۔
اس واقعہ کے بعد چیخ و پکار مچ گئی ۔ فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون کیا گیا اور ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔