اسکول پرنسپل کو ڈرانے دھمکانے کے معاملہ میں اے اے پی ممبر اسمبلی عبد الرحمان قصوروار قرار
اسکول پرنسپل کو ڈرانے دھمکانے کے معاملہ میں اے اے پی ممبر اسمبلی عبد الرحمان قصوروار قرار ۔ فائل فوٹو ۔ اے این آئی ۔
AAP MLA Abdul Rehman Convicted: دہلی کی راوز ایوینیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی عبد الرحمان کو 2009 میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کو مجرمانہ طور پر ڈرانے ، دھمکانے اور مار پیٹ کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔
نئی دہلی : دہلی کی راوز ایوینیو کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی عبد الرحمان کو 2009 میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کو مجرمانہ طور پر ڈرانے ، دھمکانے اور مار پیٹ کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔ عبد الرحمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے سال 2009 میں ایک اسکول پرنسپل کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے نازیبا الفاظ کہے تھے اور انہیں ڈیوٹی کرنے سے بھی روک دیا تھا ۔ عدالت نے اپنے فیصلوں میں لکھا کہ ان دونوں نے ایک ہی مقصد سے پرنسپل کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا تھا ۔
عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کی بیوی پر دفعہ 332 کے تحت جرم ثابت ہوا ہے ۔ حالانکہ ایف آئی آر میں لکھے گئے چشم دید گواہوں میں سے ایک نے بھی بیان درج نہیں کرایا ہے ۔ یہ واقعہ چار فروری کا بتایا جارہا ہے جبکہ معاملہ کی ایف آئی آر پانچ فروری کو درج کی گئی تھی ۔
عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی عبد الرحمان پر ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور مار پیٹ کا بھی الزام ہے ۔ یہ معاملہ مارچ 2021 کا ہے ۔ خاتون نے عبد الرحمان کے خلاف جعفر آباد تھانہ میں تحریر دی تھی، جس پر پولیس نے کیس درج کرلیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔