عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان اے سی بی کی چار دن کی ریمانڈ پر ، جانئے کیا ہے معاملہ
عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان اے سی بی کی چار دن کی ریمانڈ پر ، جانئے کیا ہے معاملہ (File Photo-Twitter)
Amanatullah Khan Case: راوز ایوینیو کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے اے سی بی کو عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو چار دنوں کی ریمانڈ پر لینے کی اجازت دیدی ہے ۔
نئی دہلی : راوز ایوینیو کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے اے سی بی کو عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو چار دنوں کی ریمانڈ پر لینے کی اجازت دیدی ہے ۔ دراصل وقف بورڈ کے فنڈ کے مبینہ غلط استعمال سے وابستہ بدعنوانی کے ایک معاملہ میں امانت اللہ خان سے پوچھ گچھ کیلئے اے سی بی کو چار دنوں کا وقت ملا ہے ۔
بتادیں کہ اینٹی کرپشن بیورو نے جمعہ رات کو اے اے پی کے ممبر اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو گرفتار کیا تھا ۔ اے سی بی کو ان کے خلاف قابل اعتراض مواد اور ثبوت ملے ہیں ۔ انہیں کی بنیاد پر جمعہ کو بڑی کارروائی کی گئی ۔ اے سی بی نے ان سے تقریبا ساڑھے پانچ گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی ۔
بتایا جارہا ہے کہ ان کی گرفتاری اے سی بی دہلی کے کیس ایف آئی آر نمبر 5/2020 میں شامل ہونے کے الزام میں کی گئی تھی ۔ اس سے پہلے اے سی بی نے خان کے کچھ ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ٹھکانوں سے 24 لاکھ روپے کیش برآمد ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ خان کے بزنس پارٹنر کے ساتھ ہتھیار اور کارتوس بھی ملے تھے ۔
کیا ہے معاملہ
امانت اللہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے وقف بورڈ کے بینک کھاتوں میں مالی گڑبڑی کی ، اس کی جائیدادوں میں کرایہ داری کی ، انہوں نے گاڑیوں کی خرید میں بدعنوانی کی اور دہلی وقف بورڈ میں سروس رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 33 لوگوں کی غیر قانونی تقرری کی ۔
اس سلسلہ میں اے سی بی نے سال 2020 میں جنوری میں انسداد بدعنوانی ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف کیس درج کیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔