بڑی خبر : دہلی میں آٹو رکشا اور ٹیکسی سے سفر کرنا ہوا مہنگا، جانئے کتنا بڑھا کرایہ؟
بڑی خبر : دہلی میں آٹو رکشا اور ٹیکی سے سفر کرنا ہوا مہنگا، جانئے کتنا بڑھا کرایہ؟ (File Photo)
Delhi Auto-Taxi fare: دہلی میں اب لوکل میں چلنا مہنگا ہوگیا ہے ۔ یہاں آٹو رکشا اور ٹیکسی سے چلنے پر لوگوں کو پہلے سے زیادہ جیب ڈھیلی کرنی ہوگی، کیونکہ دہلی حکومت نے اس کے کرائے میں اضافہ کو منظوری دیدی ہے ۔
نئی دہلی : دہلی میں اب لوکل میں چلنا مہنگا ہوگیا ہے ۔ یہاں آٹو رکشا اور ٹیکسی سے چلنے پر لوگوں کو پہلے سے زیادہ جیب ڈھیلی کرنی ہوگی، کیونکہ دہلی حکومت نے اس کے کرائے میں اضافہ کو منظوری دیدی ہے ۔ آٹو رکشا کے پہلے ڈیڑھ کلو میٹر کا کرایہ 25 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دیڑھ کلو میٹر کے بعد فی کلو میٹر کا کرایہ ساڑھے نو روپے کی جگہ گیارہ روپے کردیا گیا ہے ۔
جانکاری کے مطابق پہلے ساڑھے نو روپے فی کلومیٹر کرایہ ہوتا تھا ۔ نائٹ چارج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ پہلے کی طرح اضافہ 25 فیصد ہی دینا ہوگا ۔ آٹو کا میٹر اب 25 کی بجائے 30 روپے سے ڈاون ہوگا اور اس کے بعد فی کلومیٹر ساڑھے نو روپے کی بجائے گیارہ روپے کرایہ لگے گا ۔
نان اے سی اور اے سی ٹیکسی کا کرایہ پہلے ایک کلو میٹر کیلئے 25 روپے سے بڑھاکر 40 روپے کردیا گیا ہے ۔ وہیں ایک کلو میٹر کے بعد نان اے سی ٹیکسی کا کرایہ 14 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 17 روپے فی کلو میٹر کردیا گیا ہے جبکہ اے سی ٹیکسی کا کرایہ 16 روپے فی کلو میٹر سے بڑھایا 20 روپے فی کلو میٹر کردیا گیا ہے ۔
نان اے سی اور اے سی ٹیکسی کے کرایہ میں پہلے ایک کلو میٹر کیلئے پندرہ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ 25 روپے کی جگہ اب 40 روپے ہوگیا ہے ۔ جبکہ ایک کلو میٹر کے بعد نان اے سی ٹیکسی کے کرایہ میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے تو وہیں اے سی ٹیکسی کا کرایہ چار روپے بڑھا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔