عام آدمی پارٹی کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے 27 فروری کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات پر عبوری روک لگا دی ہے۔ عدالت نے ایل جی کے دفتر، ایم سی ڈی اور اس کے نو منتخب میئر کو نوٹس بھیجا ہے۔ گزشتہ پول کے بیلٹ پیپر اور سی سی ٹی وی کو سنبھال کر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
دراصل ایم سی ڈی کی نو منتخب میئر شیلی اوبرے نے 25 فروری یعنی جمعہ کو ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کو ملتوی کر دیا تھا اور کہا تھا کہ 27 فروری کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب دوبارہ کرایا جائے گا۔ تاہم، عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ریگولیشن 51 کے مطابق، یہ کہیں نہیں لکھا کہ میئر کے پاس الیکشن رد کرنے کا کوئی آئینی اختیار ہے۔
بی جے پی کونسلر نے کہا- عدالت ہماری بات سنے گی۔بی جے پی کونسلر شیکھا رائے ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ پہنچیں اور انہوں نے کہا، ’’ہم کل سے مسلسل مطالبہ کر رہے تھے کہ آپ (میئر) دوبارہ ووٹنگ کی جو بات کر رہے ہیں، وہ درست نہیں ہے لیکن اگر ہم نہ مانے تو ہمیں عدالت میں آنا پڑا اور عدالت نے کہا ہے کہ دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، 'اسٹینڈنگ کمیٹی میں 3-3 (دونوں پارٹیوں کے) جیت رہے تھے، ان کو چوتھا جتانا تھا، اسی لیے انہوں نے یہ ڈرامہ کیا۔ وہ پورے الیکشن کو پلٹ دینا چاہتی تھی اس لیے انہوں نے نئے الیکشن کو روک دیا ہے۔ عدالت ہماری بات سنے گی۔
ہماری بھی عزت ہے ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان نہیں جائیں گے، BCCIکو پھر ملی دھمکی'شرم تو تمہیں کرنی چاہئے، اپنے باپ کی عزت نہیں کرپائے'، اکھلیش یادو پر برسے سی ایم یوگیمیئر شیلی اوبرائے نے اپنی جیت بتائی
دوسری طرف ایم سی ڈی کی میئر شیلی اوبرائے نے اس معاملے پر کہا، 'میں اس حکم کو اپنی جیت مانوں گی۔ کل کیا ہوا سب نے دیکھا، کس طرح بی جے پی کونسلر نے مجھ پر حملہ کیا، یہ ایک شرمناک واقعہ تھا۔ آج کا دن اچھا تھا، ہم جیت گئے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ ’ڈی ایم سی ایپ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر کو ہر ووٹ کو قبول یا رد کرنے کا حق حاصل ہے۔ جو ایکسپرٹ آئے انہوں نے رزلٹ بنا لیا تھا۔ ایک ووٹ غلط تھا، جب میں نے اسے invalid کیا تو بی جے پی والوں نے شور مچانا شروع کردیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔