உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: مرکزی سرکار بدلنے جارہی ہے راج پتھ کا نام، اب ہوگا کرتو پتھ

    Delhi News: مرکزی سرکار بدلنے جارہی ہے راج پتھ کا نام، اب ہوگا کرتو پتھ ۔ علامتی تصویر ۔

    Delhi News: مرکزی سرکار بدلنے جارہی ہے راج پتھ کا نام، اب ہوگا کرتو پتھ ۔ علامتی تصویر ۔

    Delhi News: مرکزی سرکار جلد ہی ایک اور بڑا کام کرنے جارہی ہے ۔ مودی سرکار اب جلد ہی راج پتھ کا نام بدلنے جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے وقت میں راج پتھ کا نام کرتو پتھ ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی سرکار جلد ہی ایک اور بڑا کام کرنے جارہی ہے ۔ مودی سرکار اب جلد ہی راج پتھ کا نام بدلنے جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے وقت میں راج پتھ کا نام کرتو پتھ ہوگا ۔ یوم اساتذہ کے موقع پر مرکزی سرکار نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق راج پتھ سے لے کر سینٹرل وسٹا لان تک کا نام کرتو پتھ ہوگا ۔ غور طلب ہے کہ پروگرام کے مطابق آٹھ ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سینٹرل وسٹا ایوینیو کا افتتاح کریں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی 5th generation warfare machinery کی سازش کا تازہ شکار بنے ارشدیپ سنگھ


      اب نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ سے لے کر راشٹرپتی بھون تک کی پوری سڑک کو کرتو پتھ کے نام سے جانا جائے گا ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم رہائش گاہ کی سڑک کا نام بھی ریس کورس روڈ سے بدل کر لوک کلیان مارگ کردیا گیا تھا ۔


      یہ بھی پڑھئے: نہیں تھی پریگنینسی کی ایک بھی علامت، پھر بھی 20 سال کی لڑکی نے دیا بچے کو جنم!


      غور طلب ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ غلامی کی ہر چیز سے آزاد ہوں گے ۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے 2047 تک فرائض کی اہمیت کی بات بھی کہی تھی ۔ اس کے بعد قیاس آرائی کی گئی تھی کہ راج پتھ کا نام بدلا جائے گا ۔

      اب ذرائع کے مطابق سات ستمبر کو این ڈی ایم سی کی ایک میٹنگ ہونے والی ہے ۔ اس دوران ہی سرکار اس فیصلہ پر مہر لگا دے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: