آبروریزی سے پیدا ہوا بچہ مانگنے سپریم کورٹ پہنچا مجرم کا باپ، چیف جسٹس نے لگادی پھٹکار، کہا: یہ تو حد ہے ۔۔۔۔!
آبروریزی سے پیدا ہوا بچہ مانگنے سپریم کورٹ پہنچا مجرم کا باپ، چیف جسٹس نے لگادی پھٹکار، کہا: یہ تو حد ہے ۔۔۔۔!
Supreme Court: سپریم کورٹ میں لسٹ کئے گئے ایک عجیب و غریب کیس پر سی جے آئی نے گہری ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں عرضی داخل کی گئی تھی، جس میں آبروریزی کے مجرم شخص کے والدین نے مانگ کی تھی کہ ان کے بیٹے نے جس لڑکی کی آبروریزی کی تھی، اس سے پیدا ہوا بچہ انہیں سونپ دیا جائے۔
نئی دہلی : سپریم کورٹ میں لسٹ کئے گئے ایک عجیب و غریب کیس پر سی جے آئی نے گہری ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں عرضی داخل کی گئی تھی، جس میں آبروریزی کے مجرم شخص کے والدین نے مانگ کی تھی کہ ان کے بیٹے نے جس لڑکی کی آبروریزی کی تھی، اس سے پیدا ہوا بچہ انہیں سونپ دیا جائے۔ اس عرضی کو سن کر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ناراض ہوگئے ۔ انہوں نے عرضی خارج کردیا اور کہا کہ یہاں آنے والی عرضیوں کی کوئی حد ہے یا نہیں؟
جانکاری کے مطابق آبروریزی کرنے والے مجرم کے والدین کی عرضی لے کر ان کا وکیل کورٹ روم میں پہنچا ۔ سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس نرسمہا کی بینچ یہاں سماعت کررہی تھی ۔ وکیل نے جیسے ہی عرضی پڑھی تو چیف جسٹس نے اس پر ناراضگی ظاہر کردی ۔ انہوں نے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیٹا ریپ کے الزام میں جیل میں ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ بچہ ( آبروریزی کے بعد پیدا ہوا بچہ) آپ کو سونپا جائے؟ ۔ سی جے آئی کے تلخ لہجہ کے بعد وکیل کی جانب سے بھی عرضی گزار کی جانب سے دلیل دی گئی ۔ اس نے کہا کہ یہ مانگ بچے کی بھلائی کیلئے کی جارہی ہے ۔
اس پر چسٹس نرسمہا نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے ، آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ ۔ چیف جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آنے والی عرضیوں کی کوئی حد ہونی چاہئے، یہ عرضی خارج کی جاتی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔