'شراب گھوٹالہ میں فائدہ پہنچانے کیلئے رشوت لی گئی': منیش سسودیا کی ضمانت پر ای ڈی کی دلیل
'شراب گھوٹالہ میں فائدہ پہنچانے کیلئے رشوت لی گئی': منیش سسودیا کی ضمانت پر ای ڈی کی دلیل ۔ پی ٹی آئی ۔ فائل فوٹو ۔
Manish Sisodia News: یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو دہلی کے مبینہ ایکسائز گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
نئی دہلی : یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو دہلی کے مبینہ ایکسائز گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سسودیا کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اب کیس کی اگلی سماعت 18 اپریل کو دوپہر 2 بجے راوز ایوینیو کورٹ میں ہوگی۔ اگلی سماعت پر سسودیا کے وکیل ای ڈی کی دلیل پر اپنا موقف پیش کریں گے۔
ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ سازش رچنے، پالیسی بنانے اور اسے نافذ کرانے میں منیش سسودیا نے اہم رول ادا کیا۔ جانچ ایجنسی نے کہا کہ وہ جی او ایم کے سربراہ تھے اور ان کو نہ صرف کابینہ کے بارے میں سبھی معلومات تھیں، بلکہ پالیسی میں تبدیلیوں میں بھی اہم کردار میں تھے۔ ای ڈی نے کہا کہ پالیسی میں فائدہ پہنچانے کے بدلے رشوت لی گئی۔ ایجنسی نے کہا کہ ایک شخص کو صرف دو ریٹیل لائسنس مل سکتا تھا اور اس کے لئے لاٹری سسٹم کو اپنایا جانا تھا، سبھی زونز میں 27 دکانیں تھیں۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ جی او ایم یا ایکسپرٹ کمیٹی کو پالیسی میں تبدیلی سے واقفیت نہیں تھی، اگر یہ تبدیلی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی ہوتی تو جی او ایم یا ایکسپرٹ کمیٹی کو اس کی اطلاع دی جاتی۔ ای ڈی نے کہا کہ کوئی بھی پالیسی خفیہ طور پر نہیں بنائی جاتی ہے، پالیسیاں دن کے اجالے میں سب کے علم میں بنائی جاتی ہیں۔
اس پر سسودیا کے وکیل نے الزام لگایا کہ جن افسران کے بیانات پر بھروسہ کیا گیا وہ براہ راست لیفٹیننٹ گورنر کے کنٹرول میں تھے۔ ای ڈی کے وکیل نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ جب ان افسران کی اے سی آر متعلقہ وزیر اور وزیراعلی تیار کرتے ہیں اور انہیں انہیں وزیر اور وزیر اعلی نے 10 میں سے 10 نمبر دئے ہیں۔ ای ڈی نے کہا کہ سازشیں رازداری میں کی جاتی ہیں، جبکہ پالیسیاں عوام کے سامنے بنتی ہیں اور سازش کے سبھی عناصر یہاں موجود ہیں۔
ای ڈی نے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ سسودیا کو 9 مارچ کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا، جہاں وہ پہلے ہی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ایک اور کیس کے سلسلے میں بند تھے۔ سی بی آئی نے اے اے پی لیڈر سسودیا کو 26 فروری کو دہلی کی اب منسوخ شدہ ایکسائز پالیسی 2021-22 کے نفاذ میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔