உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی : گاندھی نگر کے کپڑا مارکیٹ میں لگی بھیانک آگ، فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں اور 150 اہلکار بجھانے میں مصروف

    دہلی : گاندھی نگر کے کپڑا مارکیٹ میں لگی بھیانک آگ، فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں اور 150 اہلکار بجھانے میں مصروف

    دہلی : گاندھی نگر کے کپڑا مارکیٹ میں لگی بھیانک آگ، فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں اور 150 اہلکار بجھانے میں مصروف

    Delhi News: شمالی دہلی میں واقع گاندھی نگر کے کپڑا مارکیٹ میں بدھ شام کو بھیانک آگ لگ گئی ۔ فائربریگیڈ کی 35 گاڑیاں اور تقریبا 150 اہلکار اس آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : شمالی دہلی میں واقع گاندھی نگر کے کپڑا مارکیٹ میں بدھ شام کو بھیانک آگ لگ گئی ۔ فائربریگیڈ کی 35 گاڑیاں اور تقریبا 150 اہلکار اس آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔ اس واقعہ میں فی الحال کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے ۔ فائربریگیڈ محکمہ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ ایک تنگ گلی کے اندر لگی ہے، جس کی سے گاڑیوں کو اندر پہنچنے میں پریشانی ہورہی ہے اور وہاں پر آگ بجھانے میں دقت پیش آرہی ہے ۔

      یہ آگ گاندھی نگر کے نہرو گلی میں واقع جے امبے نام کی دکان میں لگی ہے ۔ فائر بریگیڈ محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں شام 5:40 بجے اس آگ کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیوں کو فورا وہاں بھیجا گیا۔ حالانکہ جس دکان میں آگ لگی وہ کافی تنگ گلی میں ہے اور وہاں آس پاس کوئی پانی کا ذریعہ بھی دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکل ہورہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: افغانستان : کابل میں وزارت کے پاس مسجد میں دھماکہ، تین افراد کی موت، 25 زخمی


       

      یہ بھی پڑھئے: سیاست سے دور رہے گی پاکستانی فوج؟ آرمی چیف جنرل باجوا نے عوام سے کیا یہ بڑا وعدہ


      ادھر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس واقعہ کو انتہائی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ گاندھی نگر کی کپڑا مارکیٹ میں آگ لگنے کا یہ واقعہ انتہائی بدقسمی ہے ۔ فائر بریگیڈ محکمہ آگ بجھانے کے کام میں مستعدی سے مصروف ہے ۔ ضلع انتظامیہ سے میں واقعہ کی ساری جانکاری لے رہا ہوں ۔

      راجدھانی دہلی کے گاندھی نگر علاقہ میں واقعہ کپڑا منڈی کو ایشیا کی سب سے بڑی کلاتھ مارکیٹ بتایا جاتا ہے ۔ یہاں آس پاس بہت بڑے علاقے میں کپڑوں کی ہی دکانیں ہیں ۔ ایسے میں فکر اس بات کی بھی ہے کہ یہ آگ دوسری دکانوں تک نہ پھیل جائے ۔

      فی الحال آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ حالانکہ فائربریگیڈ محکمہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد ہی وہ صحیح وجہ بتا پائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: