உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: مصطفی آباد علاقہ میں دیوار گری، ایک مزدور کی دب کر موت

    Delhi News: مصطفی آباد علاقہ میں دیوار گری، ایک مزدور کی دب کر موت

    Delhi News: مصطفی آباد علاقہ میں دیوار گری، ایک مزدور کی دب کر موت

    Delhi News: شمال مشرقی دہلی کے مصطفی آباد علاقہ میں پستہ روڈ پر ایک پرانے مکان کی دیوار گر جانے کی اطلاع ہے ۔ مصطفی آباد علاقہ کے دیال پور، گلی نمبر پانچ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ چشم دیدوں کی مانیں تو دیوار گرنے سے ایک مزدور کی موت ہوگئی اور دو تین مزدوروں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی کے مصطفی آباد علاقہ میں پستہ روڈ پر ایک پرانے مکان کی دیوار گر جانے کی اطلاع ہے ۔ مصطفی آباد علاقہ کے دیال پور، گلی نمبر پانچ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ چشم دیدوں کی مانیں تو دیوار گرنے سے ایک مزدور کی موت ہوگئی اور دو تین مزدوروں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔ جانکاری کے مطابق زخمیوں کو جگ پرویش چندر اسپتال لے جایا گیا ، جہاں پر ایک مزدور کو مردہ قرار دیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے واقع پر دہلی پولیس کی پی سی آر وین ، دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، کیٹس اور ایمبولینس بھی پہنچ گئی ہیں اور راحت اور بچاو کا کام چل رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی ضد چھوڑ کر لڑیں گے Congress صدر عہدے کا الیکشن؟قریبی نے کیا یہ بڑا دعویٰ


      عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کچھ مزدوروں کو بیسمنٹ کھودائی کیلئے لایا گیا تھا ۔ اس جگہ پر فلیٹ بنانے کا کام کیا جارہا تھا، لیکن بنیاد کی کھودائی کرتے وقت مزدوروں نے اس بات کا دھیان نہیں رکھا کہ مکان کی دیوار گر جائے گی ۔ کھودائی کے دوران دیوار گر گئی اور اس میں کئی مزدور دب گئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ’ہمارے کارکنان کو نشانہ بنانے سے باز آو ورنہ...‘ عمران خان کی وارننگ


      اس میں سے ایک مزدور کی موت ہوگئی اور دو سے تین مزدور زخمی ہوگئے ۔ وہیں کئی مزدوروں کے حادثہ کے بعد ڈر کی وجہ سے بھاگ جانے کی بھی بات کہی جارہی ہے ۔ حالانکہ خبر لکھی جانے تک اس کنسٹرکشن سائٹ کے مالک کا پتہ نہیں چل پایا ہے اور اس کے خلاف دہلی پولیس کی جانب سے کوئی معاملہ درج کیا گیا ہے یا نہیں، اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔

      شمال مشرقی ضلع ڈپٹی کمشنر آف پولیس آفس کے مطابق علاقہ میں کوئی بھی بلڈنگ نہیں گری ہے ۔ یہ ایک پرانی عمارت کی ایک دیوار ہے، جو کہ کنسٹرکشن سائٹ ہے، اس کی ایک دیوار گر گئی ، جس میں ایک مزور جس کی شناخت منوج کمار کے طور پر ہوئی ہے، اس کی موت ہوگئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: