پروین سود نے سنبھالا سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ، دو سال کی ہوگی مدت کار، چارج لیتے ہی افسران کے ساتھ کی میٹنگ

پروین سود نے سنبھالا سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ، دو سال کی ہوگی مدت کار  ۔ تصویر : News18

پروین سود نے سنبھالا سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ، دو سال کی ہوگی مدت کار ۔ تصویر : News18

1986 بیچ کے سینئر آئی پی ایس افسر پروین سود نے جمعرات کو سی بی آئی ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال کیا ۔ وہ اس عہدہ پر آنے سے پہلے کرناٹک میں ڈی جی پی تھے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : 1986 بیچ کے سینئر آئی پی ایس افسر پروین سود نے جمعرات کو سی بی آئی ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال کیا ۔ وہ اس عہدہ پر آنے سے پہلے کرناٹک میں ڈی جی پی تھے ۔ افسران نے بتایا کہ اپنے کام کاج کے آخری دن سبکدوش ہورہے ڈائریکٹر سبودھ کمار جیسوال نے سود کو ہیڈکوارٹر میں ایجنسی کا چارج سونپا۔ سی بی آئی ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پروین سود نے افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے اہم معاملات کی جانکاری حاصل کی ۔ پروین سود، ہماچل پردیش کے رہنے والے ہیں ۔ انہیں دو سال کی مدت کیلئے مقرر کیا گیا ہے ، لیکن مدت کار میں پانچ سال تک کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

    سبودھ کمار جیسوال کے بعد پروین سود ملک کے سب سے سینئر آئی پی ایس افسر ہیں۔ وزیراعظم مودی، چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی ایک اعلی سطحی کمیٹی کی میٹنگ میں سود کے نام کو منظوری دی گئی تھی ۔

    بتایا جاتا ہے کہ کانگریس لیڈر چودھیر نے اگلے سی بی آئی ڈائریکٹر کے طور پر سود کے انتخاب سے عدم اتفاق کا نوٹ دیا تھا۔ دراصل سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری اور انتخاب کا عمل کافی تھکا دینے والا ہوتا ہے، کیونکہ اس کو کئی سطح پر فلٹر سے گزرنا ہوتا ہے۔

    مرکزی وزارت خارجہ میں کام کررہے ایک سینئر افسر نے نیوز18 کو بتایا کہ پروین سود وزیراعظم کی فہرست میں سب سے اوپر تھے۔ انہیں ایک اعلی سطحی کمیٹی کے تین میں سے دو اراکین وزیراعظم مودی اور ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے اتفاق رائے سے منتخب کیا۔

    یہ بھی پڑھئے: پٹرول پمپوں پر 2,000 روپےنوٹ کی بالادستی، گاہکوں کی جانب سے دوہزاردینے پر پٹرول پمپ مالکان پریشان


    یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی اس ریاست میں پٹرول 170 روپے فی لیٹر، 1800 میں فروخت ہورہا ہے گیس سلینڈر، ایسی صورتحال کیوں؟


     



    حالانکہ کمیٹی نے ان کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی سدھیر کمار سکسینہ اور تاج حسن کے نام کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: