شاہین باغ ڈرگس کیس : NCB ڈی ڈی جی نے بتایا : کیوں اور کیسے پکڑا گیا شمیم؟
شاہین باغ ڈرگس کیس : NCB ڈی ڈی جی نے بتایا : کیوں اور کیسے پکڑا گیا شمیم؟
Shaheen Bagh Drug Case: دہلی کے شاہین باغ ڈرگس کیس میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پیر کو شاہین باغ علاقہ سے 50 کلو ہیروئن برآمد ہونے کے معاملہ میں این سی بی کے ڈی ڈی جی دنیشور سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم ڈرگس کے عوض رقم کا لین دین کرتا تھا۔
نئی دہلی : دہلی کے شاہین باغ ڈرگس کیس میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پیر کو شاہین باغ علاقہ سے 50 کلو ہیروئن برآمد ہونے کے معاملہ میں این سی بی کے ڈی ڈی جی دنیشور سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم ڈرگس کے عوض رقم کا لین دین کرتا تھا۔ انہیں اسی الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شمیم احمد نام کا یہ ملزم دہلی کے لکشمی نگر کا رہنے والا ہے۔ ڈی ڈی جی کے مطابق اس معاملہ میں تفتیش جاری ہے، مزید نئے انکشافات ہو سکتے ہیں۔
اس سے پہلے شاہین باغ ڈرگس کنکشن کیس میں اتوار کو انکشاف ہوا تھا کہ 50 سالہ شمیم حوالہ کے کاروبار میں ملوث ہے۔ وہ تقریبا دو سال سے افغانستان سے ہندوستان آنے والی ہیروئن کی کھیپ سے کمایا گیا پیسہ دبئی حوالہ کے ذریعہ بھیج رہا تھا۔ خاص کر دہلی-این سی آر میں آنے والی ہیروئن سے ہونے والی کمائی کو یہ دبئی میں حوالہ کے ذریعہ بھیج رہا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران شمیم نے بتایا کہ وہ ایک وقت میں تقریباً 40 سے 50 لاکھ روپے کا حوالہ کرتا تھا۔
یوں تو شمیم منڈی میں آڑتی کا کام کرتا ہے ، مگر وہ شاہین باغ سے گرفتار حیدر کے رابطے میں دو سال پہلے آیا تھا ۔ شمیم کے حوالہ کاروبار سے وابستہ بچولیوں سے اچھے روابط تھے، اس لئے حیدر نے اسے منی ٹریل کا کام سونپا تھا ۔ اسی وجہ سے دبئی میں بیٹھے اس سنڈیکیٹ کے ماسٹر مائنڈ شاہد نے شمیم کو بھی اپنے ریکیٹ کا حصہ بنالیا تھا۔ شمیم دہلی-این سی آر اور اتر پردیش میں آنے والی ہیروئن کی کھیپ کو آگے بڑھا دیتا تھا اور اس سے اس کو کافی پیسہ ملتا تھا ۔
بتا دیں کہ جامعہ نگر کے شاہین باغ علاقہ میں چھاپہ مار کر این سی بی نے تقریباً 50 کلو ہیروئن اور 47 کلو مشتبہ منشیات برآمد کی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی 30 لاکھ روپے نقد اور نوٹ گننے کی مشین بھی برآمد کی گئی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔