2024 لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کے مرکز میں رہے کانگریس : کپل سبل
2024 لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کے مرکز میں رہے کانگریس : کپل سبل (File Photo)
2024 Loksabha Elections: راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے اتوار کو کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلہ کرنے کے لئے کسی بھی اتحاد کے مرکز میں کانگریس کو ہونا چاہئے۔
نئی دہلی : راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے اتوار کو کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلہ کرنے کے لئے کسی بھی اتحاد کے مرکز میں کانگریس کو ہونا چاہئے۔ سبل نے یہ بھی کہا کہ سبھی اپوزیشن جماعتوں کو ایک مضبوط اتحاد بنانے کے لئے ایک دوسرے کے نظریات پر تنقید کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے ۔ سبل نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی مخالفت کرنے والی سبھی سیاسی جماعتوں سے پہلے ایک مشترکہ پلیٹ فارم تلاش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ پلیٹ فارم ان کا نیا بنایا گیا 'انصاف' پلیٹ فارم بھی ہو سکتا ہے، جو ناانصافی کے خلاف لڑنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
سابق مرکزی وزیر سبل نے 'پی ٹی آئی ۔ بھاشا' کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ 2024 کے لئے اپوزیشن اتحاد کی قیادت کے سوال کا اس مرحلے پر جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے 2004 کی مثال بھی پیش کی، جب اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی اس وقت کی حکومت کو اپوزیشن کا چہرہ اعلان نہ ہونے کے باوجود لوک سبھا انتخابات کے بعد اقتدار سے باہر ہونا پڑ گیا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 2024 میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے کسی بھی اتحاد میں کانگریس کو مرکز ہونا چاہئے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا الزامات کا سامنا کررہے اڈانی گروپ کی حمایت کرنے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے بیان سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا ہے؟ سبل نے کہا کہ اگر آپ ایشوز کو محدود کرتے ہیں، تو سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوں گے۔ اگر آپ کے پاس ایک وسیع اشتراکی پلیٹ فارم ہے، جو ایشوز کو کم نہیں کرتا ہے، تو اتفاق رائے کے امکانات بہت زیادہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی کا ہندوستان میں سانٹھ گانٹھ والے پونجی واد کے بارے میں کوئی نقطہ نظر ہے، تو میں سمجھتا ہوں کہ شرد پوار جی کرونی کیپٹلزم سے متعلق کسی پلیٹ فارم کے خلاف نہیں ہوں گے، جو شخص کو ایک وسیع تناظر میں لاتا ہے۔ اس لئے ہمیں اس وسیع پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، جس کی بنیاد پر ہم اپوزیشن کے متحد ہونے کو یقینی بنا سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی حمایت سے ایک آزاد رکن کے طور پر راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے والے کپل سبل نے حال ہی میں ایک غیر انتخابی پلیٹ فارم انصاف شروع کیا تھا، جس کا مقصد ناانصافی سے لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد اسی وقت ہوگا جب ہمارے پاس ایک وسیع اتفاق رائے ہوگا اور ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جو اس اتفاق رائے کے وسیع ایشوز کو واضح کرے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔